۷ آذر ۱۴۰۰ |۲۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۳ | Nov 28, 2021
حشد الشعبی

حوزہ/ عراقی عوامی تحریک حشد الشعبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش،سیکورٹی فورسز اور حشدالشعبی کی مکمل ہم آہنگی کے پیش نظر دوبارہ عراق میں سرگرم عمل نہیں ہو سکتی اور ہم دہشت گردوں کو پسپا کر کے اپنے ملک کی مکمل حفاظت کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراقی عوامی تحریک حشد الشعبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش،سیکورٹی فورسز اور حشدالشعبی کی مکمل ہم آہنگی کے پیش نظر دوبارہ عراق میں سرگرم عمل نہیں ہو سکتی اور ہم دہشت گردوں کو پسپا کر کے اپنے ملک کی مکمل حفاظت کریں گے۔

اس نظامی اور ثقافتی ادارے نے عراقی فیڈرل پولیس کے اعلیٰ افسر ایہاب شمری کی شہادت پر تعزیت بھی پیش کر دی۔

حشدالشعبی نے اپنے بیان میں کہا ہے ہمیں فیڈرل پولیس کے اعلیٰ عہدیدار ایہاب زیدان خلف ردام شمری کی صوبہ کرکوک صحرائے شای میں سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔

حشدالشعبی نے عراقی اعلی پولیس افسر کی شہادت پر ان کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
5 + 5 =