۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
زیاد النخاله دبیرکل جنبش جهاد اسلامی فلسطین

حوزہ/ زیاد نخالہ نے لبنانی پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے دوران کہا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قوم اور مقاومت متحد ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ نے لبنانی پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے دوران،اس بات پر تاکید کرتے ہوئےکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے قوم اور مقاومت متحد ہیں،مزید کہا کہ قدس شریف کو نشانہ بنائے جانے کی صورت میں مقاومت اور مزاحمت کی قوتیں ایک ہی رد عمل کا مظاہرہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے بیان پر تاکید کرتے ہیں کہ آپ نے کہا تھا کہ خطہ اور مقاومت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے متحد ہیں۔

زیاد نخالہ نے مزید کہا کہ ہم مقاومت و مزاحمت کے زیر سایہ،قدس کو مسئلہ فلسطین سے متعلق تمام اقوام عالم کے معاملات کا دار و مدار جانتے ہیں۔

تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ اگر قدس شریف کو نشانہ بنایا گیا تو مقاومت اور مزاحمت کی قوتیں ایک ہی رد عمل کا مظاہرہ کریں گی اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر جنگ کا نقشہ بدل دیں گی۔

آخر میں،زیاد نخالہ نے کہا کہ قدس شریف،عربی اور اسلامی امت پر کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے اور مقاومت نظامی اور سیاسی میدان میں ناقابل یقین رد عمل کا مظاہرہ کرے گی۔

غزہ کی فتوحات نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر زندہ کیا 

لبنانی پارلیمانی اسپیکر نے بیان کیاکہ غزہ کی فتوحات نے مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر زندہ کیا اور اسرائیلی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کے وحدت ملی اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے سیف القدس کی کامیابی پر ملت فلسطین اور مقاومت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کردیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ جنوبی لبنان کی آزادی کی مناسبت سے،سید حسن نصراللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس مساوات تک پہنچنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ قدس یعنی خطے کی جنگ۔اس صورت میں اسرائیل سمجھ جائے گا کہ ہر غلط اقدام، اس کی ناجائز حکومت کی تباہی کا سبب بنے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .