۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام خمینی

حوزہ/ اتحاد جوانان انقلابی بحرین نے کہا کہ امام خمینی(رح)کی راہ، اب بھی عظیم کامیابیوں کے تسلسل کا ضامن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتحاد جوانان انقلابی بحرین نے انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینی(رح)کی 32ویں برسی کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینی(رح)کی راہ، اب بھی عظیم کامیابیوں کے تسلسل کا ضامن اور قدس شریف ان کامیابیوں کی روشن مثال ہے۔

اس بیان کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

انقلاب اسلامی ایران کے بانی حضرت آیۃ اللہ العظمی امام روح اللہ موسوی خمینی(رح)کی المناک رحلت کو 32سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود، امت اسلامیہ میں آج بھی آپ کے فکر انگیز بیانات اور اقدامات زندہ و جاوید ہیں۔

کیوں ایسا نہ ہو؟

آپ نے دین ناب محمدی(ص)کی سر بلندی اور ظلم و جبر کے خلاف جد و جہد کا خط کھینچا اور امت مسلمہ کو استکبار جہاں اور شیطانی قوتوں سے نجات دلا کر عزت و وقار کے اعلی درجے پر پہنچا دیا۔

امام راحل(رح)نے ایک ایسے انقلاب کی بنیاد رکھی کہ جس سے مسلسل کامیابیاں ملیں اور عالمی سطح پر طاقت کے توازن کو تبدیل کر کے امت مسلمہ کو امت کے اہم مسئلہ مقبوضہ فلسطین کی طرف متوجہ کرایا۔

حضرت امام خمینی (رح)نے اسلام ناب محمدی کے آثار کو ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل منصوبوں کو ناکام اور خطے میں شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے میں کھڑے محور حق اور مزاحمتی جنگوں کی سمت کو مشخص کردیا۔

اس موقع پر،ہم امام راحل(رح) کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم خدا کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے ان کی راہ کو مستضعفین کی مدد میں ولی امر مسلمین امام علی خامنہ ای کی قیادت کے ساتھ جاری رکھیں گے اور ایک بار پھر امام امت کے دردناک فقدان پر رہبر انقلاب،علمائے کرام،امت مسلمہ اور دنیا کے آزادی پسندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

منجانب،اتحاد جوانان انقلابی بحرین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .