۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
شیخ عیسی قاسم

حوزہ/ تحریک اسلامی بحرین کے رہنما آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بحرین حرام اورفسادات پھیلانے اوردین اسلام کی توہین کرنے کی جگہ نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی تحریک بحرین کے رہنما آیۃ اللہ شیخ عیسی قاسم نے بحرین میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے جنس پرستی کے اقدامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ بحرین حرام اور فسادات پھیلانے اوردین اسلام کی توہین کرنے کی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملت بحرین فسادات کے خلاف مقاومت کرے گی،مزیدکہاکہ جنس پرستی ایک ایسا عمل ہے جس میں انسان لواط کا مرتکب ہو جاتا ہے اور یہ گناہ کبیرہ ہے اور شرعی طور پر محاکمہ ہو گا۔

آیۃ اللہ عیسی قاسم نےمزیدکہا کہ امریکی اور بحرینی حکومت ہوش کے ناخن لیں،بحرین فسادات پھیلانے،محرمات الہی کی ترویج اور دین اسلام کی عظمتوں کی توہین کرنے کی جگہ نہیں ہے بلکہ بحرین ایک اسلامی ملک ہے۔

تحریک اسلامی بحرین کے رہنما نے آخر میں بیان کیا کہ بحرین سیکولر ازم اور اخلاقی طور پر امریکہ کی مانند نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .