حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر کبیر امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی 32ویں برسی کے سلسلے میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان میں خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے انچارج خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ملتان خانم زاہدہ بخاری، علامہ مجاہد عباس گردیزی، سجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمس تبریزی مخدوم عون رضا شمسی، مولانا غلام مصطفیٰ خان، نورالامین خاکوانی، پیر عبید اللہ صدر پوری، ایم سلیم درباری اور دیگر نے خطاب کیا۔
رہنمائوں نے اپنے اپنے خطابات میں امام خمینی کی عملی زندگی کو اپنانے پر زور دیا، رہنمائوں نے کہا کہ جب کام کی لگن ہو تو باہر بیٹھ کر بھی اپنے وطن کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے، انقلاب اسلامی آج مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، عالمی پابندیوں کے باوجود ایرانی سپریم لیڈر کا قیام قابل تحسین ہے۔