۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تبریز

حوزہ/ سب دہشت و ہراس کے منظر سمیٹ کر/ دشمن فرار ہوتے ہیں لشکر سمیٹ کر

حوزہ نیوز ایجنسی |

از قلم ڈاکٹر مسرور صغریٰ،اسسٹنٹ پروفیسر

شعبہ اردو،اے پی ایس ایم کالج،بہار

سب دہشت و ہراس کے منظر سمیٹ کر

دشمن فرار ہوتے ہیں لشکر سمیٹ کر

رب کی رضامیں خوش تھے وگرنہ امام دیں

کوزے میں کھینچ لاتے ہیں کوثر سمیٹ کر

راہ نجات گرِد سقیفہ نہ کر تلاش

رکھتے ہیں خاکِ پا میں یہ حیدر سمیٹ کر

لرزیں گے شرق و غرب دکھا دیں اگر علی

اجلال کردگار کےجوہر سمیٹ کر

ناد علی میں وقت تھا ورنہ خدا کا شیر

رکھ دیتا ایک وار میں خیبر سمیٹ کر

غیرت سے ہاتھ باندھ کے شاہ ہدیٰ کی سمت

آئے گا حر شجاعتِ قنبر سمیٹ کر

طے اب سفر عروج کا ہوگا علی کے ساتھ

اب رکھ لے جبرئیل تو شہپر سمیٹ کر

مانع تھا حکم شاہ وگرنہ تمام زور

دشمن کے توڑ دیتا غضنفر سمیٹ کر

بستہ اٹھائے درس امام زمان میں

صغریٰ چلی نصاب معطر سمیٹ کر

تبصرہ ارسال

You are replying to: .