۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
امام حسن عسکری علیه‌السلام

حوزہ/ ڈاکٹر مسرور صغریٰ کے اس کلام کا مرکزی مضمون اہلِ بیت، خصوصاً حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شان و عظمت ہے۔ شاعر نے مختلف اشعار کے ذریعے امام کی خصوصیات، فضائل اور ان کی ہستی کی برکات کو بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی |

سورج میں چار چاند نگاہ جری سے ہے

روشن مرا مکان حسن عسکری سے ہے

سب طائران عرش ہیں مصروف گفتگو

ہر نطق کو کمال عطابندگی سے ہے

ہر سانس کا قیام ہے تیرا وجود خاص

دارین کو ثبات تری زندگی سے ہے

تیرے کرم کا سایہ ہے رہوار نیلگوں

سجدے ہوں باریاب ضمانت تجھی سے ہے

سب اس کا فیض ہے کہ دعائیں قبول ہیں

ہر اک ولی کو واسطہ باہم علی سے ہے

گر یہ نہ ہوں شگافتہ سارا نظام ہو

دل کو مرے قرار بھی حق کے ولی سے ہے

چودہ جبیں پہ کیوں نہ ملک سجدہ ریز ہوں

ہر عسکری کا رابطہ رب جلی سے ہے

شعلوں کی ہر تپش میں ہے رجحان انتقام

قلزم میں اضطراب شہہ تشنگی سے ہے

صغریٰ تمام رفعتیں مدح حسن سے ہیں

تابندہ ماہتاب اسی روشنی سے ہے

از قلم: ڈاکٹر مسرور صغریٰ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • وقار حیدر املوی IN 08:18 - 2024/10/13
    0 0
    جزاک اللّہ بہت عمدہ بہت بہترین چودہ جبیں پے کیوں نہ ملک سجدہ ریز ہوں ہر عسکری کا رابطہ رب جلی سے ہے