۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ / حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے ایک بار پھر عراق میں شیعہ دھڑوں کے درمیان اتحاد اور باہمی رابطہ کے فریم ورک کے سلسلہ میں اتحاد و وحدت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے سعودی عرب کے یمن سے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے شہر نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے ایک بار پھر عراق میں شیعہ دھڑوں کے درمیان اتحاد اور باہمی رابطہ کے فریم ورک کے سلسلہ میں اتحاد و وحدت کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے سعودی عرب کے یمن سے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا: عراقی عوام حکومت کی تشکیل کے منتظر ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ شیعہ متحد ہو کر باہمی رابطہ کاری اور اتحاد و وحدت کا بہترین ثبوت دیں گے چونکہ تمام مسائل کا بہترین حل "اتحاد و وحدت" ہے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے ابوظہبی کے ہوائی اڈے پر یمنی طیاروں کی بمباری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہمارے دشمن مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یمن کے خلاف مسلط کردہ جنگ میں صرف مسلمان ہی مارے جا رہے ہیں اور عراق اور شام میں داعش بھی مسلمانوں کو مارنے کے لیے ہی بنائی گئی تھی۔

انہوں نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن سے نکل جائیں، بے گناہ لوگوں کا قتل عام بند کریں اور یمنی عوام کے خلاف مجرمانہ محاصرہ ختم کر دیں۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے سعودی عرب سے یمنی عوام کو ظالمانہ جنگ کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: بہت جلد وہ دن آئے گا جب سعودی حکمران پچھتائیں گے اور یمن جیت جائے گا۔

حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یوم ولادت کے موقع پر تمام دنیا کے مسلمانوں بالخصوص پیروانِ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کو اس بابرکت دن کی مناسبت سے مبارکباد بھی پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .