۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
سید صدر الدین قپانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں عراقی سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد و وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی اتحاد و وحدت کا موقع ہے،لہذا اس موقعے سے فائدہ اٹھائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں عراقی سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد و وحدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی اتحاد و وحدت کا موقع ہے،لہذا اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بیانات اور بات چیت کے دوران اتحاد و یکجہتی اور محبت کی زبان استعمال کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اتحاد و یکجہتی سے ملک کو بحرانوں سے بچایا جا سکتا ہے۔

امام جمعہ نجف اشرف نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن موقعے کی تلاش میں ہیں،مزید کہا کہ جو لوگ ناجائز اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے متلاشی ہیں وہ مواقع کی تلاش میں ہیں،تاکہ عراق کی خودمختاری کو کمزور کر سکیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عوام ایوان نمائندگان کے اجلاس کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں،شیعہ،سنی، کرد اور دیگر اقلیتوں سے آپس میں متحد رہنے کا مطالبہ کیا۔

خطیبِ نجف اشرف نے حضرت ام البنین سلام الله علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قربانی، وفاداری اور عزاداری اس عظیم المرتبت خاتون کی اہم خصوصیات ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .