ہفتہ 5 اپریل 2025 - 06:00
عراق میں امریکی اڈے ہمارے جوانوں کی دسترس میں ہیں

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا: ہم ٹرمپ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ خطے میں کسی بھی جنگ سے دور رہے اور نہ ہی اس کی دھمکی دے۔ ہم اپنے دین کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے حسینیہ اعظم فاطمیہ (س) نجف اشرف میں نماز جمعہ کے خطبے میں اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے خلاف نفسیاتی جنگ کے حوالے سے گفتگو کے دوران کہا: روایت میں آیا ہے کہ سماعہ بن مہران امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوا۔ امام علیہ السلام نے اس سے فرمایا: "اے سماعہ! بدترین لوگ کون ہیں؟"

اس نے عرض کیا: "ہم، اے فرزندان رسول خدا!"

راوی کہتا ہے: پس امام علیہ السلام یہ جواب سن کر ناراض ہوئے یہاں تک کہ ان کے رخسار سرخ ہو گئے، پھر سیدھے ہو کر بیٹھ گئے حالانکہ اس سے پہلے ٹیک لگائے ہوئے تھے۔ پھر فرمایا: "اے سماعہ! بدترین لوگ کون ہیں؟"

میں نے عرض کیا: "اے فرزند رسول خدا! خدا کی قسم میں نے آپ سے جھوٹ نہیں بولا۔ لوگوں کے نزدیک ہم ہی بدترین سمجھے جاتے ہیں کیونکہ وہ ہمیں یہ لوگ بے دین اور عہد شکن قرار دیتے ہیں۔"

پس امام علیہ السلام نے میری طرف دیکھا اور فرمایا: "تمہارا کیا حال ہو گا جب تم جنت کی طرف لے جائے جاؤ گے اور وہ جہنم کی طرف، پھر وہ تمہیں دیکھ کر کہیں گے: "وہ لوگ کہاں ہیں جنہیں ہم بدترین سمجھتے اور ان کا مذاق اڑاتے تھے؟" (سورہ ص:62)

اے سماعہ بن مہران! خدا کی قسم، تم میں سے جو کوئی بھی گناہ کرے گا، ہم اہل بیت قیامت کے دن خدا کے حضور اس کی شفاعت کریں گے اور ہماری شفاعت قبول کی جائے گی۔

خدا کی قسم، تم میں سے دس افراد بھی جہنم میں داخل نہ ہوں گے۔

خدا کی قسم، تم میں سے پانچ افراد بھی جہنم میں داخل نہ ہوں گے۔

خدا کی قسم، تم میں سے تین بھی جہنم میں داخل نہ ہوں گے۔

خدا کی قسم، تم میں سے ایک بھی جہنم میں داخل نہ ہوگا۔ پس تم اللہ کے درجات میں ایک دوسرے سے سبقت لے جاؤ اور اپنے دشمنوں کو پرہیزگاری کے ذریعہ غمزدہ کرو۔"

انہوں نے مزید کہا: "یہ ہمارا آخرت میں مقام ہے۔"

امام جمعہ نجف اشرف نے کہا: "لیکن دنیا میں، قرآن کریم فرماتا ہے:

(ٱلَّذِینَ قَالَ لَهُمُ ٱلنَّاسُ إِنَّ ٱلنَّاسَ قَدْ جَمَعُوا۟ لَکُمْ فَٱخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِیمَٰنًۭا وَقَالُوا۟ حَسْبُنَا ٱللَّهُ وَنِعْمَ ٱلْوَکِیلُ فَٱنقَلَبُوا۟ بِنِعْمَةٍۢ مِّنَ ٱللَّهِ وَفَضْلٍۢ لَّمْ یَمْسَسْهُمْ سُوٓءٌۭ وَٱتَّبَعُوا۟ رِضْوَٰنَ ٱللَّهِ ۗ وَٱللَّهُ ذُو فَضْلٍ عَظِیمٍ * إِنَّمَا ذَٰلِکُمُ ٱلشَّیْطَٰنُ یُخَوِّفُ أَوْلِیَآءَهُۥ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِن کُنتُم مُّؤْمِنِینَ). یعنی یہ وہ لوگ ہیں جن سے لوگوں نے کہا کہ دشمن تمہارے خلاف اکٹھے ہو چکے ہیں۔ ان سے ڈرو، مگر اس بات نے ان کے ایمان میں اضافہ کر دیا اور انہوں نے کہا: ہمارے لیے اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔ پس وہ اللہ کی نعمت اور فضل کے ساتھ لوٹ آئے، انہیں کوئی نقصان نہ پہنچا اور انہوں نے اللہ کی رضا کی پیروی کی اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔ یہ شیطان ہی ہے جو اپنے دوستوں اور چیلوں سے ڈراتا ہے پس اگر تم مومن ہو تو ان سے نہ ڈرو اور فقط مجھ خدا سے ڈرو۔

انہوں نے مزید کہا: عراقی وزیراعظم کی جانب سے ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں کو مسترد کرنا ایک مثبت اور شاندار موقف ہے اور اپنی ذمہ داری کا اظہار ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نے کہا: ہم ٹرمپ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ جنگ یا جنگ کی دھمکیاں دینے میں جلد بازی نہ کرے۔ ہم اپنے دین کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ جنت کے دروازے ہمارے لئے کھلے ہیں۔"

امام جمعہ نجف اشرف نے کہا: عراق میں امریکی اڈے ایرانی توپخانے کی دسترس میں ہیں بلکہ ہمارے جوانوں کے بھی نشانے پر ہیں اور یاد رہے کہ کوئی بھی انہیں اس کام سے روک نہیں سکتا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha