ہفتہ 26 جون 2021 - 02:27
ایران کے صدارتی انتخابات میں حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی کی کامیابی پر نجف اشرف کے امام جمعہ کی مبارکباد

حوزہ / نجف اشرف کے امام جمعہ و جماعت حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی انتخابات میں حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی پر رہبر انقلاب اسلامی ایران اور منتخب صدر کو مبارکباد دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کامیاب انتخابات کے انعقاد پر رہبر انقلاب اسلامی ایران اور منتخب صدر کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹر کے پیج پر لکھا: "اسلامی جمہوریہ ایران میں صدارتی انتخابات میں سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی اس بات کی علامت ہے کہ ایران نے اس چیلنج کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے جس کا گزشتہ چار دہائیوں سے اسے سامنا ہے۔ میں اس عظیم کامیابی پر ملت ایران، رہبر انقلاب اسلامی اور منتخب صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha