۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف آواز اٹھانے پر جے این یو کے ریسرچ اسکالر پر مقدمہ

ہندوستانی حکومت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو ) کے ریسرچ اسکالر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستانی حکومت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو ) کے ریسرچ اسکالر ساجد بن سید کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک سوشل ورکر کی شکایت پر ساجد بن سید کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جے این یو کے اسکالر نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ ہندوستانی فوج کشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہی ہے اور اب عالمی اداروں کی جانب سے کشمیر میں مداخلت کرنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ہندوستانی حکومت فلسطین کی طرز پر کشمیر میں نسل کشی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے لیکن پھر بھی وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکے گی۔

ساجد بن سید نامی اسکالر نے ہندوستانی فوج اور آر ایس ایس پر شدید تنقید کی تھی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .