۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
دہلی میں جامعۃ المصطفی کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

حوزہ/ ہندوستان میں جامعۃ المصطفی کی نمائندگی کے زیر انتظام، اساتید قرآن کی تقویت کے لئے دہلی کے شیعہ مدرسہ جامعۃ الشہید الرابع میں ایک ہفتہ کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان میں جامعۃ المصطفی کی نمائندگی کے زیر انتظام، اساتید قرآن کی تقویت کے لئے دہلی کے شیعہ مدرسہ جامعۃ الشہید الرابع میں ایک ہفتہ کی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید اصل نژاد معاون و جانشین رئیس نمائندگی در ہندوستان نے جناب محمد طہ شاعری کی ہمراہی میں تدریس کے فرائض انجام دئے یہ پروگرام ۳ نومبر سے ۱۰ نومبر ۲۰۲۲ تک مسلسل جاری رہے گا۔

تمام شرکاء کو آمد ورفت کا کرایہ اور شیلڈ، اسناد سے نوازا جائے گا؛ اس پروگرام میں کرگل کشمیر اور یوپی کے مدارس کے اساتید کی اکثریت میں شرکت رہی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .