۱۷ شهریور ۱۴۰۳ |۳ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 7, 2024
مولانا نعیم عباس

حوزہ/ اگر منبر کو مذہب حقہ کا پیغام عام کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا ہے تہ وہ منبر نہیں ہے بلکہ لکڑیوں سے تیار ایک ڈھانچہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امروہا کے محلہ جعفری کے عزاخانے میں ایصال ثواب کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نعیم عباس نوگانوی نے کہا کہ شیعت کو اتنا نقصان بنی امیہ کے حکمرانوں سے نہیں پہونچا جتنا بکے ہوئے مولویوں اور ذاکروں نے پہونچایا ہے۔

مولانا نعیم عباس نے مجالس کے بانیان اور سامعین سے ایسے ذاکرین کی حوصلہ شکنی کرنے کو کہا۔ مولانا نعیم عباس نے کہا کہ اگر منبر کو مذہب حقہ کا پیغام عام کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا ہے تہ وہ منبر نہیں ہے بلکہ لکڑیوں سے تیار ایک ڈھانچہ ہے۔ مولانا نعیم عباس نے مومنین کو رلانے کے لئے مصائب گڑھنے والے ذاکرین کی بھی تنقید کی۔

مجلس عزا کا اہتمام عزادار اور ذوار تاجدار مہدی کے چہلم کے موقع پر کیا گیا تھا۔مجلس میں سوز خوانی حسن امام اور انکے ہمنواؤں نے کی جبکہ مرحوم کے لئے تعزیتی کلام محسن نقوی نے پیش کیا۔ مرحوم تاجدار مہدی سے اظہار محبت کی خاطر مجلس عزا میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .