۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا سید رضا حیدر زیدی

حوزہ/ مولانا سید رضا حیدر زیدی نے طلاب کو خطاب کرتے فرمایا کہ ہر انسان چاہتا ہے کہ کامیاب ہو۔ لیکن کچھ ہی لوگوں کو کامیابی ملتی ہے ۔ آخر یہ کامیابی کیسے ملے گی؟ قرآن کریم کے سورہ فصلت آیت ۳۰، سورہ احقاف آیت ۱۳، سورہ جن آیت ۱۶ میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے کامیابی کا ایک ذریعہ استقامت بتایا ہے۔ یعنی حالات چاہے جیسے بھی ہوں انسان اپنے ایمان پر ثابت قدم رہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب کی جانب سے بانی ٔ تنظیم المکاتب ؒ ہال میں ہر جمعرات کی طرح آج بھی طلاب جامعہ امامیہ کے لئے درس اخلاق منعقد ہوا۔ جس میں مولانا سید رضا حیدر زیدی پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآبؒ نے طلاب کو درس دیا۔

کامیابی استقامت کا نتیجہ: مولانا سید رضا حیدر زیدی

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے طلاب کو خطاب کرتے فرمایا کہ ہر انسان چاہتا ہے کہ کامیاب ہو۔ لیکن کچھ ہی لوگوں کو کامیابی ملتی ہے ۔ آخر یہ کامیابی کیسے ملے گی؟ قرآن کریم کے سورہ فصلت آیت ۳۰، سورہ احقاف آیت ۱۳، سورہ جن آیت ۱۶ میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے کامیابی کا ایک ذریعہ استقامت بتایا ہے۔ یعنی حالات چاہے جیسے بھی ہوں انسان اپنے ایمان پر ثابت قدم رہے۔

کامیابی استقامت کا نتیجہ: مولانا سید رضا حیدر زیدی

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے فرمایا کامیابی کا ایک اصول خود آگاہی ہے یعنی انسان خود کو پہچانے ۔ جس کے ذیل میں مندرجہ ذیل چیزوں سے آشائی ضروری ہے۔ اپنے جسم اور اسکی طاقت سے آشنا ہو، اپنے مزاج اور نفسیات کو پہچانتا ہو۔ مثلاً جانتا ہو کہ عزت نفس اس کے نفسیات میں شامل ہے وہ چاپلوسی نہیں کر سکتا، غلط کو برداشت نہیں کر سکتا وغیرہ، اللہ نے اسے جو نعمتیں جیسے صحت، جوانی وغیرہ دی ہیں اسے پہچانتا ہو، انسان خود کے حقوق (رائٹس) جانتا ہو اور اس سلسلہ میں اسکی کیا ذمہ داریاں ہیں انہیں بھی جانتا ہو، انسان اپنی خاص صلاحیتوں ، کمیوں اور قدر و قیمت کو پہچانتا ہو، منفی خیالات کو پہچانے اور ان سے دور رہے۔

آخر میں مولانا سید رضا حیدر زیدی نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی علمی سیرت کے چند گوشوں کی جانب اشارہ کیا اور شہزادی کونین ؑ کے مصائب بیان کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .