۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اسلامی کارگاہ

حوزہ/ لکھنئو کے قریبی شہر سیتاپور میں ہدانا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 26 سے 28 مارچ 2022 تک سہ روزہ اسلامی کارگاہ (ورک شاپ) کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سیتاپور/ لکھنئو کے قریبی شہر سیتاپور میں ہدانا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے 26 سے 28 مارچ 2022 تک سہ روزہ اسلامی کارگاہ (ورک شاپ) کا اہتمام کیا گیا۔ یہ کارگاہ مذکورہ ٹرسٹ کے صدر مولانا اختر عباس جون کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔جس میں ملک بھر سے برادران و خواہران نے ملک کے برجستہ علماء کرام کی موجودگی میں سنہری تاریخ رقم کی۔

اس کارگاہ میں خورد و کلاں،مرد و زن،پیر و جواں سبھی نے بہترین اسلامی ماحول کا نظارہ پیش کیا۔اس کارگاہ میں علماء کرام کی مفصل اور دقیق گفتگو مختلف موضوعات پر مشتمل رہی۔جن میں معارف قرآن مجید(قرآن مجید اور طرز حیات)،اسکائوٹس کی اہمیت،معاشرہ کی تعمیر میں خواتین کا کردار،کامیاب ازدواجی زندگی،عزاداری،امت سازی،قیادت،روحانی تربیت،طب اسلامی کے ساتھ ساتھ دیگر موضوعات کے علاوہ پینل ڈسکشن کے ذریعہ امپلایمنٹ،ایجوکیشن،پالیٹکس، سوشل میڈیا،سائبر سیکیورٹی سمیت متعدد سماجی عناوین پر بھی باہمی گفتگو عمل میں آئی۔

دین فہمی کے لئے علماء دین سے ہی مراجعہ درکار ہے

اس کارگاہ میں شریک ہونے والے علماء میں مولانا قاضی عسکری(دہلی)،مولانا سید منظر صادق(لکھنؤ)،مولانا سید حمید الحسن زیدی(سیتاپور)،مولانا اختر عباس جون(لکھنؤ)،مولانا سید فیاض باقر(ممبئی)،مولانا سید نظر عباس(لکھنؤ)،مولانا بشیر احمد بٹ(کشمیر)،مولانا سید حیدر عباس رضوی(لکھنؤ)،مولانا آغا منور علی(حیدرآباد)،مولانا رفیق مومن(گووا) کے علاوہ جناب نذیر مقبل صاحب(اسکائوٹس ٹرینر) نیز عالمہ گلزار فاطمہ(لکھنؤ )اور عالمہ قسیم زیدی(روبی) موجود رہے۔

سیتاپور سے قریب واقع ونٹیج ویلج کے خوشنما ماحول میں ہونے والی اس سہ روزہ کارگاہ کا آغاز اول وقت نماز فجر با جماعت سے ہوتا تھا جو رات ۹ بجے تک جاری رہتا۔ملک میں امن و امان کی دعا اور اس دعا پر یہ روحانی سفر تمام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .