۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
سید نصرت علی جعفری

عزادار و سوگوار وہی ہے جو ھدف ومقصد عزا کو جاننے کی کوشش کرتے ہوئے خود کی اور لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کے ساتھ نہ خود کو ھلاکت میں ڈالے اور نہ لوگوں کو ھلاکت و فلاکت کی دعوت دے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نمائندہ حضرت آیۃ اللہ العظمی جوادی آملی حفظہ اللہ ہندوستان و صدر العصر آرگنائزیشن ہند حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید نصرت علی جعفری نے ماہ محرم و ایام عزا کے تعلق سے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے کبھی اپنے چاہنے والوں کو ہلاکت کی دعوت نہیں دی بلکہ خدمت خلق کی طرف متوجہ کرایا ہے اور اللہ کے حکم کی پیروی کا حکم دیا ہے و انسانیت کا سبق دیا ہے ساتھ ہی جائز مطالبات کو حاصل کرنے کے لئے کہا ہے۔

 مولانا موصوف نے کہا کہ اگر مقصد عزاداری صرف رونا و گریہ کرنا ہی ہوتا اور ماتم کرنا ہی ہوتا تو پھر دنیا کا ہر انسان واقعی عزادار ہوتا کہلاتا۔ لیکن ایسا نہیں ہے عزادار و سوگوار وہی ہے جو ہدف و مقصد عزا کو جاننے کی کوشش کرتے ہوئے خود کی اور لوگوں کے جان ومال کا تحفظ کے ساتھ نہ خود کو ہلاکت میں ڈالے اور نہ لوگوں کو ہلاکت و فلاکت کی دعوت دے۔ 

مولانا جعفری نے کہا کہ اگر ہم اسی تبرک شہید کربلا کو غریبوں میں تقسیم کرتے ہوئے نوحہ و ماتم کرتے ہوئے زندہ دلی کا ثبوت دیں اور عام و خاص کو سمجھائیں کہ یہ محرم کا مہینہ غریبوں کی بے بسی دور کرنے و مظلوم کی داد رسی اور فریاد کو پہونچنے اور مظلوموں کی مدد کا مہینہ ہے، آئیے مل کر مظلوم کربلا کا غم منائیں اور لوگوں کی پریشانی کو تقسیم کریں۔

نمائندہ آیۃ اللہ جوادی آملی نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں ضرورت ہے کہ فردا فردا عزاداری کو رواج دیں ایام محرم میں ہر منطقہ کے دو چار افراد مل کر تقسیم تبرک کے بہانے عزاداری کو فروغ دیں عزاداری بھی ہوگی اور مقصد عزا بھی حاصل ہوگا اور عزاداری سے آگاہ بھی ہوجائیں گے انشاءاللہ اللہ ہم سب کو شہید کربلا کا واقعی عزادار بننے کی توفیق عنایت فرمائے اور اس سعی کو بنحو احسن قبول فرمائے۔آمین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .