۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
دیدار رئیس‌جمهور با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ/ صدر مملکت ایران حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے نئے ہجری شمسی سال کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت ایران حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے نئے ہجری شمسی سال کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور اور ملک کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی۔

حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے بھی صدر ایران کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی زحمتوں کو سراہتے ہوئے کہا:ان شاء اللہ خدا کے لطف و کرم سے ملک کے تمام مسائل بھی جلد ہی حل ہو جائیں گے۔

گفتگو کے آخر میں اس مرجع تقلید نے عوام کے مسائل کے حل میں حکومت کی کامیابی کے لیے دعا کی اور ایران کے معزز عوام کی خدمت میں نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .