۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
زیارت حرم امام رضا

حوزہ/ سال 1403 ہجری شمسی کے پہلے دن تحویل سال تک 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے حرم امام (ع) رضا کی زیارت کی اور حرم کے ثقافتی پروگراموں سے مستفید ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سال 1403 ہجری شمسی کے پہلے دن تحویل سال تک 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت کی اور حرم کے ثقافتی پروگراموں سے مستفید ہوئے۔

حرم امام رضا علیہ السلام میں نئے سال کے موقع پر پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد ایران کے مختلف صوبوں کی مخصوص زبان اور لہجوں میں نئے سال کی مبارکباد پیش کی گئی۔

سیستان و بلوچستان، لرستان اور آذربائیجان ان صوبوں میں سے تھے جنہوں نے اپنی مقامی زبان اور لہجے میں زائرین حرم حضرت امام رضا علیہ السلام اور عوام اور اہل ایران کو نئے سال کی مبارکباد دی، اس موقع پر مختلف تواشیح کے گروپ نے تواشیح پیش کی اور شاعروں نے اپنے اشعار پیش کئے۔

پروگرام کے بعد دعائے سحر کی قرائت کی گئی اور اس کے بعد بعض نوجوانوں نے بہترین اور خوبصورت انداز میں اجتماعی اذان دی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .