حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ حکومت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے کابینہ کے ارکان کے ہمراہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں ملکی پیشرفت ، علاقائی اور عالمی صورتحال کے بارے میں رہبر معظم نے اہم خطاب کیا۔
یاد رہے کہ چوبیس اگست سن انیس سو اکیاسی کو، ایران کے اس وقت کے صدر محمد علی رجائی اور وزیر اعظم محمد جواد باہنر کو سامراجی طاقتوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ایم کے او نے ایک بم دھماکے میں شہید کردیا تھا۔ واضح رہے کہ ہر سال اس موقع پر ان شہیدوں کی یاد میں ہفتہ حکومت منایا جاتا ہے۔