حوزه نیوز ایجنسی|تقریباً بیس برس قبل کی بات ہے جب میں خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری پٹنہ میں دن کا بیشتر وقت گذارتا اور نادر و نایاب کتابوں کا مطالعہ کیا کرتا تھا۔ایک روز دو جاپانی پروفیسرس اپنے ایک شاگرد کے ساتھ تشریف لائے اور مجھ سے متصل ہی بیٹھ گئے ۔انہوں نے عربی زبان کی ایک کتاب منگوائی اور درمیان میں بیٹھے شاگرد کو دائیں بائیں بیٹھے پروفیسرس سمجھانے لگے۔میں ان کی زبان سے تو نا آشنا تھا لیکن ہائو بھائو سے یہ سمجھنے میں دشواری نہیں ہوئی کہ وہ کسی خاص پروجیکٹ پر اپنے شاگرد کی تیاری کروا رہے تھے۔غالباً پہلی بارایپل کا لیپ ٹاپ بھی میں نے انہیں کے پاس دیکھا تھا۔جب میرا تجسس بڑھا تو میں نے لائبریرین، جو میرے مسلسل آنے کی وجہ سے مانوس ہوچکے تھے سے اس کتاب کے بارے میں تفصیل طلب کی جس کاوہ لوگ مطالعہ کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نادر مخطوطہ ہے جو علم ارضیات پر مشتمل ہے چونکہ انہوں نے بطورخاص اس کتاب کے لئے دور دراز کا سفر اختیار کیا ہے لہذا ہم لوگوں نے انہیں مطالعہ کے لئے دیا ہے۔دو دنوں تک صبح دس سے لے کر پانچ بجے تک ان لوگوں نے مذکورہ کتاب کے ساتھ دوسری کتابوں سے بھی استفادہ کیا اور پھر عازم سفر ہوئے۔اس وقت مجھے جن باتوں نے سب سے زیادہ پریشان کیا وہ یہ تھا کہ آخر ہندوستان میں کتنے لوگ ہیں جنہیں اس بات کا علم ہے کہ خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری پٹنہ میں کون کون سی نادر و نایاب کتابیں موجود ہیںجس سےکہ ہمارے طلبہ استفادہ کر سکتے ہیں؟ہمارے اساتذہ طلبہ کے ساتھ وہ معاملہ کیوں نہیں فرماتے جو ان کی علمی استعداد بڑھانے کا سبب بن سکے؟ اور اسی کے ساتھ ہماری وہ پیڑھی جس نے زندگی کو بھر پور انداز میں جی لیا ہے نوجوانوں کی رہنمائی کیوں نہیں کرتی کہ وہ بہتر مستقبل کے علمبردار بن سکیں؟
مختلف سماجی ،فلاحی اور دینی تنظیموں کے ذمہ داران کے ساتھ وقت گذارنے کے بعد یہ احساس شدت اختیار کرگیا ہے کہ معاشرے کا ہرذمہ دار کہلانے والا فرد اس بات کی تاک میں لگا رہتا ہے کہ وہ اپنے مقاصد کے لئے کس طرح مخلص جوانوں کو استعمال کر لے۔ محدود ٹارگیٹ کے ساتھ محدود مقاصد کے حصول کے لئے نوجوانوں کو دام فریب میں گرفتار کرنے کی روایت ہندوستانی مسلمانوں میں سب سے زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔جب نسلوں کی آبیاری بڑے بزرگوں کی طرف سے نہیں ہوگی اور جوانوں کے جذبات و احساسات کو محض اپنی جاہ و انا کی تسکین کے لئے استعمال کیا جائے گا تو نتیجہ وہی ہوگا جو ہم روزانہ دیکھ رہے ہیں۔نئی نسل کا اپنے بڑوں پر اعتبار و اعتماد اگر مضمحل ہوا ہے تو اس میں ’’خطائے بزرگاں گرفتن خطا است ‘‘کا بڑ ا حصہ ہے۔ اگر معاشرے سے ناقدانہ مزاج کا خاتمہ کردیا جائے اور محض تملق پسندانہ مزاج کو رواج دیا جانے لگے اور وہ بڑے ہیں اس لئے ہر خطا معاف اور آپ چھوٹے ہیں اس لئے تمام خطائوں کی سزا کا حقدار ،جیسی کیفیت پروان چڑھائی جانے لگے تو پھر آپ اس نسل سے محروم رہیں گے جو نسل قوموں کی امامت کیا کرتی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم جہاں آنے والی پیڑھی کی حوصلہ افزائی کریں وہیں لمبی عمر گذارنے کے بعد جن تجربات سے مستفید ہوئے ہیں اگراسے بھی نئی نسل کے ساتھ شیئر کریں تو اس سے کسی نوجوان کو مزید کسی تجربات کی بھٹی میں جلنا نہیں پڑے گا۔لیکن افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ہم آنے والی پیڑھی کی حوصلہ افزائی ہی نہیں کرنا چاہتے۔
حوزه/ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم جہاں آنے والی پیڑھی کی حوصلہ افزائی کریں وہیں لمبی عمر گذارنے کے بعد جن تجربات سے مستفید ہوئے ہیں اگراسے بھی نئی نسل کے ساتھ شیئر کریں تو اس سے کسی نوجوان کو مزید کسی تجربات کی بھٹی میں جلنا نہیں پڑے گا۔
-
روز عید غدیر کے اعمال
حوزہ/دین اسلام میں بعض ایسے دن ہیں جنھیں ایام اللہ کہا جاتا ہے اور ان دنوں کی عظمت ،شان و شوکت مسلمانوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ اور نمایاں رہتی ہے ان دنوں…
-
حدیث روز:
امام جعفر صادق علیہ السلام کی نصیحت آموز باتیں
حوزہ / امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں انسانوں کے لئے تربیت آموز نکات کی طرف اشارہ کیاہے۔
-
جنگ اور اسلحہ کی تجارت پر امریکی بقا کا انحصار
امریکہ جنگ کے ذریعے عالمی سیاست میں داخل ہوا، جنگ کے ذریعے عالمی سیاست میں اپنی موجودگی کو جاری رکھا اور جنگ کے ذریعے زندہ ہے۔ جنگ اور بدامنی کا خاتمہ…
-
ابلیس کی خصلت سے دوری
پروردگار نے متکبرین کو ذلیل کیا ہے اور مغرورین کی ناک رگڑی ہے۔ غرور کا نتیجہ ناکامی، مایوسی، ذلت و رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔خدا ان متکبروں کو سخت…
-
حجاب پر پابندی، ویمنس کالج میں ڈریس کوڈنافذ
حوزہ/روز روز کے مودی حکومت کے شگوفے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں، اب تازہ معاملہ حجاب پر پابندی کا سامنے آیا ہے جو پٹنہ کے ویمنس کالج میں نافذ کردیا…
-
علمائے کرام کی ذمہ داریاں/محدود دائرہ سے باہر نکلنے کی ضرورت
حوزہ/ ہمارے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم و تعلم کا زبردست فقدان ہے اگرچہ ان علاقوں میں عزاداری کے لیے بڑے بڑے امام باڑے تعمیر ہوئے ہیں اور ہورہے…
-
حدیث روز:
گناہ کے ساتھ ہدف کو حاصل نہیں کیا جا سکتا
حوزہ / امام حسین علیہ السلام نے ایک روایت میں گناہ کے نتیجہ و انجام کی طرف اشارہ کیا ہے۔
-
تحریف قرآن کا موضوع سیاسی یا مذهبی؟
حوزه/ ایسا کیوں ہے کہ وہابی ،شیعہ کے خلاف شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں؟ وہ تحریفِ قرآن کے شبہ کا سہارا لے کر حقیقت و واقعیت کے برخلاف کیوں جاتے ہیں ؟ ان شبہات…
-
نئی نسل کے ساتھ بہتر ارتباط کے لئے مفاہمت کی زبان استعمال کرنی چاہئے
حوزہ / نئی نسل کے ساتھ صحیح رابطے کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے سب سے پہلے ہمیں بہتر مفاہمت کی زبان استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
-
سورج مغرب سے طلوع ہو تو ہرج کیا ہے!؟
سوال یہ ہے کہ اگر افکار و عقائد اور نظریات بالکل تجربہ شدہ، درست، مجرب اور مستند ہوں، لیکن وحی اور دین کے بغیر ہوں تو انہیں اپنانے میں ہرج کیا ہے!؟ مثلاً…
-
جاپانی شیعہ عالم دین مولانا ابراہیم سوادا نے ترجمۂ قرآن پیش کیا
حوزہ/ مولانا ابراہیم سوادا نے سب سے اہم کام جو رہتی دنیا تک سنہرے حروف میں لکھا جاتا رہے کیونکہ انہوں نے قرآن پاک کا جاپانی زبان میں ترجمہ کیا یہ شرف اس…
-
پٹنہ کے کالج میں حجاب پر امتناع سے دستبرداری
حوزہ/حجاب پر پابندی عائد کرنے کے بعد جے ڈی ویمنس کالج کی جانب سے اب یہ پابندی ہٹا لی گئی ہے۔
-
یہی وہ موقع ہے جب ہندوستانی مسلمانوں کو اپنی قائدانہ صلاحیت بڑھانے پر زور دینا چاہیئے
حوزہ/سی اے اے ، این آر سی کے احتجاج میں حصہ لینے والی مسلم خواتین اور طلبہ کا جوش و خروش ایک نئی صبح کی امید۔
-
حدیث روز:
قیامت میں حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی قدر و منزلت
حوزہ / امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں حضرت فاطمہ معصومہ(سلام اللہ علیھا ) کی قدر و منزلت کی طرف اشارہ کیا ہے۔
-
کشمیر میں نابینا بچوں کے لیئے تعلیمی انسٹیٹیوٹ
حوزہ/سری نگر میں ایک نابینا کشمیری جوان نے نابینا بچوں کے لئے ایک تعلیمی انسٹی ٹیوٹ شروع کیا جہاں انہیں نئے اور مختلف طریقوں سے قرآن، کمپیوٹر اور مختلف…
-
دکن کے شہر حیدرآباد سے " آن لائن مکتب سدرۃ المنتہیٰ " کا آغاز+تصاویر
حوزہ/ہندوستان کا پہلا ڈیجیٹل مکتب معرفت ثقلین کےبعد اس کے مدرس سید شاداب احمد گوپالپوری مقیم حال حیدرآباد نے اپنے ان سبھی مومن بھائی اور بہنوں کے لئے…
-
امام علے(ع) اور دنیا
حوزہ/اگر نفس کو قناعت پسند بنایا تو وہ قناعت پسند بن جائے گا اور اگر اس کو ہوا و ہوس کا تابع و بنایا تو نتیجہ میں حرص لالچ لے کےآئیگی۔
-
علمی نشست، قرآن اور گیتا کی تربیتی تعلیمات کا تقابلی جائزہ
حوزہ/مجمع محققین ھند کی جانب سے 'قرآن اور گیتا میں اجتماعی اور عقلانی زاویہ سے تربیتی تعلیمات کا تقابلی جائزہ' کے عنوان سے المصطفی بین الاقوامی تحقیقاتی…
آپ کا تبصرہ