پروفیسر
-
طوفان الاقصٰی نے دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیا، پروفیسر خدیجہ شہاب
حوزہ/لبنان یونیورسٹی کی پروفیسر نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تاریخ طوفان الاقصیٰ کو یاد رکھے گی، کہا کہ صیہونیت ایک استعماری تحریک ہے جس کی حمایت برطانیہ نے مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک میں اپنے قدم جمانے کے لیے کی ہے۔
-
ہندوستان؛ افغان اللہ خاں کی سولہویں برسی کے موقع پر" آغوش حمیدیہ" میں قومی سیمینار کا انعقاد:
پروفیسر افعان اللہ خاں کی بے تکلف گفتگو سے گلزار تھی شہر کی اردو دنیا، مقررین
حوزہ/ ہندوستان کے معروف شہر لکھنؤ میں پروفیسر افغان اللہ خاں کی سولہویں برسی کے موقع پر" آغوش حمیدیہ" میں قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ادباء اور شعراء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
-
ہندوستان کے فارسی زبان و ادب کے پروفیسروں کا رضوی لائبریری اور میوزیم کا دورہ
حوزہ/ ہندوستان کی دہلی اور لکھنو، انٹگرل اور خواجہ معین الدین چشتی یونیورسٹیوں میں شعبہ فارسی کے پروفیسروں نے آستان قدس رضوی کی لائبریری اور میوزیم کا دورہ کیا۔
-
خطیب اہلبیت پروفیسر مولانا سید فرمان حسین،سابق ڈین شعبہ دینیات علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اس دنیا سے رحلت فرمائی
حوزہ/ مولانا سید فرمان حسین صاحب مرحوم عالم با عمل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ دار مبلغ اور مصلح اہل قلم تھے، مذہب اہلبیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج کے لئے ملک کے مختلف گوشه و کنار کے علاوہ بیرون ملک بھی تشریف لے جاتے تھے۔ تقریر و تحریر میں اصلاح و تربیت آپ کا خاصہ تھا، دینی و مذہبی مقالات کے علاوہ کئی کتابیں بھی تالیف و تصنیف فرمائی جو آپ کے باقیات الصالحات میں شامل ہیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے نصاب تعلیم میں شامل آپ کی کتابیں طلاب کی تعلیم و تربیت میں مددگار اور ثواب جاریہ ہیں۔
-
پروفیسر علی محمد نقوی تہران یونیورسٹی میں ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر
حوزہ/ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی سرسید اکیڈمی اور دارا شکوہ مرکز تفاہم بین المذاہب و ڈائیلاگ کے ڈائریکٹر پروفیسر علی محمد نقوی کو تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف نالج اینڈ اسلامک تھاٹ میں تین برس کے لیے ایڈجنکٹ پروفیسر مقرر کیا گیا ہے۔