۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
دفترِ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل شعبہ مشہد مقدس

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ طالب حسین سبحانی نے دفترِ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ شعبہ مشہد سے وابستہ بزرگ علمائے کرام کا بحیثیت صدر منتخب کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے آنے والے ایک سال میں دفتر جمعیت العلماء اثنا عشریہ شعبہ مشہد کا اپنی طرف سے ہر ممکن خدمت کرنے کی یقین دہانی کرائی اور دفتر سے منسلک تمام علمائے کرام سے بھی مکمل تعاون کی گزارش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد المقدس/دفترِ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل شعبہ مشہد مقدس کے سابقہ صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ یوسف ربانی اور انکے ایگزیکٹو ممبران کا ایک سال مکمل ہونے پر مشہد مقدس جمہوری اسلامی ایران میں قائم دفتر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ شعبہ مشہد کے نئے صدر اور ایگزیکٹو ممبران کو منتخب کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس بمناسبت ولادت با سعادت سید الساجدین امام زین العابدین علیہ السلام کے پر مسرت اور مبارک دن کے موقع پر مشاورتی کمیٹی کے زیر اہتمام انعقاد کیا گیا جس میں دفترِ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل شعبہ مشہد مقدس سے وابستہ تمام علمائے کرام اور حوزات علمیہ مشہد مقدس میں زیر تعلیم طلباء نے شرکت کر کے اگلے ایک سال کیلئے دفتر کے صدر، نائب صدر اور ایگزیکٹو ممبران کا انتخابات کیا۔

دفترِ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل شعبہ مشہد مقدس کا سالانہ انتخاب،حجۃ الاسلام شیخ طالب حسین سبحانی اور حجۃ اسلام شیخ حسن مقدسی صدر و نائب صدر منتخب

ان انتخابات میں بحیثیت صدر اور ایگزیکٹو ممبران کے بطور منتخب ہونے والے علمائے کرام کے اسماء گرامی درجہ ذیل ہیں۔

دفترِ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل شعبہ مشہد مقدس کا سالانہ انتخاب،حجۃ الاسلام شیخ طالب حسین سبحانی اور حجۃ اسلام شیخ حسن مقدسی صدر و نائب صدر منتخب

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ طالب حسین سبحانی صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن مقدسی نائب صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسین مجاہدی مشاور اعلیٰ، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمود مقدسی خزانچی اور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ یوسف ربانی کو انچارج امور انتظامات منتخب کیا گیا۔

دفترِ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل شعبہ مشہد مقدس کا سالانہ انتخاب،حجۃ الاسلام شیخ طالب حسین سبحانی اور حجۃ اسلام شیخ حسن مقدسی صدر و نائب صدر منتخب

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ طالب حسین سبحانی نے دفترِ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ شعبہ مشہد سے وابستہ بزرگ علمائے کرام کا بالخصوص اور حوزات علمیہ مشہد مقدس میں زیر تعلیم تمام ہم عمر علماء کا انہیں بحیثیت صدر منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا اور آنے والے ایک سال میں دفتر جمعیت العلماء اثنا عشریہ شعبہ مشہد کا اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش و خدمت کرنے کی یقین دہانی کرائی اور دفتر سے منسلک تمام علمائے کرام سے بھی مکمل تعاون کی گزارش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .