۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان: اس سے بڑھ کر کیا انتہاءپسندی ہوگی کہ انسانیت کےلئے رہنمائی کرنیوالی عظیم الہٰی آفاقی پیغام کی اس طرح توہین کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا قرآن پاک کی پے در پے ہونے والی گستاخیوں اور توہین آمیز اقدامات پر شدید غم و غصّے کا اظہار، سویڈن کے بعد ہالینڈ میں ہونیوالے توہین قرآن پاک کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے بڑھ کر کیا انتہاءپسندی ہوگی کہ انسانیت کےلئے رہنمائی کرنیوالی سب سے عظیم الہٰی آفاقی پیغام کی اس طرح توہین کی جائے اور عالمی ادارے صرف تکتے رہ جائیں۔

اپنے مذمتی پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کل بروز جمعہ کو تمام علماءو خطبائے جمعہ اجتماعات نماز جمعہ میں اس معاملے کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں اور مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں، قرآن پاک انسانیت کی رہنمائی کرنے والی سب سے عظیم الہٰی آفاقی پیغام ہے، مقدسات کی توہین کسی صورت قبول نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امہ کو آپس کے مسائل میں الجھنے کی بجائے اس طرح کی قبیح حرکتوں اور انتہاءپسندی کے خلاف متحد و یکجا ہونے کی ضرورت ہے ، اس طرح کی قبیح حرکت اور توہین بین الاقوامی قوانین ، چارٹرز کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .