۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ حامد موسوی انتقال کرگئے

حوزہ/ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حامد علی شاہ موسوی مختصر علالت کے بعد آج داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حامد علی شاہ موسوی مختصر علالت کے بعد آج داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ علامہ آغا حامد علی شاہ موسوی اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے ، رات گئے ان کے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور شیعہ مذہبی رہنما و سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی رات 24 جولائی اس دارالفناء سے دار البقاء کی جانب کوچ کرگئے۔ وہ پاکستان میں شیعہ مذہبی قیادتوں میں سے ایک اہم و بزرگ قیادت شمار ہوتے تھے۔

مرحوم ہمیشہ عزاداری اور عزاداروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہے ، پاکستان میں 8 شوال المعظم کو آل سعود کی بربریت کے خلاف یوم انہدام جنت البقیع کا ملک گیر انعقاد ان کی گراں قدر خدمات میں سے ایک ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ 25 جولائی گیارہ بجے دن مرکزی امام بارگاہ جامعۃ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام میں ادا کی گئی۔ذرائع کے مطابق آغا حامد علی شاہ موسوی کے انتقال کی خبر سن کے ان کے چاہنے والے علماء ، ذاکرین اور عزادار بڑی تعداد میں ان کے گھر جمع ہورہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .