۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتوں کی سر توڑ کوششوں کے باوجود ایرانی قوم و قیادت کے جذبہ انقلاب اور استقامت کو متزلزل نہیں کیا جا سکا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے بہمانہ قتل پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اسے انقلاب اسلام ایران کے خلاف استکباری قوتوں کی گھناونی سازش کی ایک اور کڑی قرار دیا۔

آغا صاحب نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتوں کی سر توڑ کوششوں کے باوجود ایرانی قوم و قیادت کے جذبہ انقلاب اور استقامت کو متزلزل نہیں کیا جا سکا انقلاب دشمن قوتیں ایران سے براہ راست ٹکر لینے کے بجائے کئی سال سے بزدلانہ حربوں کا سہارا لے رہی ہیں۔

آغا صاحب نے مقتول سائنسدان کی شہادت کو دنیائے اسلام کے لئے بالعموم اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک ناقابل تلافی نقضان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے انسانیت سوز حربوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کو مظلومین جہاں کی حمایت اور نصرت کے دینی فریضے سے باز نہیں رکھا جا سکتا آغا صاحب نے شہید کی خدمات اور جذبہ ایمان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس صدمہ جانکاہ پر ایران قوم و قیادت رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور شہید کے لواحقین و پسماندگان سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .