۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حسن زادة الآملي

حوزہ/ مرحوم امیر المومنین علیہ السلام کی اس فرمائش کے مصداق ہے اور علامه اخلاق کے پیکر اور ولایت فقیه کے پشتبان تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ و جماعت حسین آباد سرینگر کشمیر حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید عابد حسین حسینی نے علامہ حسن زادہ آملی کی رحلت پر افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

‏انا لله و انا الیه راجعون

 بہت ہی دردناک اور افسوس ناک خبر حضرت علامه حسن زاده آملی نے اپنی جان جان آفرین کے حوالے کی یقینا ایسا صدمہ جو ناقابل جبران ہے ہم امام زمان عجل اللہ تعالی فرجه شریف، مقام معظم رہبری، مراجع عظام اور اساتید حوزه علمیہ قم کے اساتید و طلاب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ خدا مرحوم کو محمد و آل محمد صلی اللہ علیہم اجمعین کے ساتھ محشور فرمائے۔ 

فَإِنَّ اَلْعَالِمَ أَعْظَمُ أَجْراً مِنَ اَلصَّائِمِ اَلْقَائِمِ اَلْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اَللَّهِ وَ إِذَا مَاتَ اَلْعَالِمُ ثُلِمَ فِي اَلْإَسْلاَمِ ثُلْمَةٌ لاَ يَسُدُّهَا إِلاَّ خَلَفٌ مِنْهُ وَ طَالِبُ اَلْعِلْمِ تَسْتَغْفِرُ لَهُ اَلْمَلاَئِكَةُ وَ تَدْعُو لَهُ فِي اَلسَّمَاءِ وَ اَلْأَرْضِ۔

یقینا مرحوم امیر المومنین علیہ السلام کی اس فرمائش کے مصداق ہے اور علامه اخلاق کے پیکر اور ولایت فقیه کے پشتبان تھے۔

آغا سید عابد حسین صاحب نے کل کے خطبہ نماز جمعہ میں علامہ حسن زادہ کی شفایابی کی دعا کرتے ہوئے انکے بارے میں کہا تھا کہ علامہ طباطبائی فرماتے تھے حسن زادہ کو   امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ کے سوا کسی نے نہیں پہچانا اور خود علامہ حسن زادہ آملی رہبر معظم کے بارے میں فرماتے ہے میں نے زندگی میں کبھی ان سے مکروہ سر زد ہوتے نہیں دیکھا۔

ولایت فقیہ کی پشتبانی پر جوانوں سے سفارش کرتے ہوئے علامہ حسن زادہ آملی کہتے تھے آپ رہبر کے باتوں کو کان رکھنا چونکہ وہ دونوں کانوں سے حجت خدا روحی له الفداء کی فرمائشات کو سن رہے ہیں ۔

کشمیر میں انقلاب پسند عوام اور علم دوست خواص علامہ کی رحلت پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کرے گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .