۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

آیۃ اللہ مصباح یزدی کی رحلت کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان کے صدر دفتر پر مجلس ترحیم  شہید حاج قاسم سلیمانی کو انکی برسی اور ایرانی سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کو چہلم پر آغا حسن الموسوی الصفوی نے خراج عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع عالی قدر آیۃ اللہ مصباح یزدی کی سانح ارتحال کے سلسلے میں انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر دفتر پر مجلس ترحیم کا انعقاد ہوا ۔

نا ساز گار موسم کے باوجود تنظیم کے اراکین و عاملین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی مجلس ترحیم کی صدارت تنظیم کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کی مجلس ترحیم میں مرجع عالی قدراور بلند پایہ فکری شخصیت آیۃ اللہ مصباح یزدی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عالم تشیع بالخصوص رہبر معظم حضرت امام سید علی خامنہ ای اور مرحوم کے لواحقین کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کیا۔

مرحوم کی علمی و فکری خدمات کو عقیدت کا خراج نزر کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ آیۃ اللہ مصباح یزدی کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی حفاظت کے لئے فکری محاذ پر آیۃ اللہ مصباح یزدی کے کردار اور عسکری محاذ پر شہید حاج قاسم سلیمانی کی خدمات ہر لحاظ سے لافانی اور لاثانی ہیں شہید حاج قاسم سلیمانی نے انقلاب اسلامی ایران کی حفظت کے ساتھ ساتھ عراق اور شام میں داعش جیسے خونخوار اور اسلام و ملت دشمن دہشتگرد گروہ کا صرف چند ماہ میں خاتمہ کرکے نہ صرف امریکہ اور اسرائیل کی تیس سالہ منصوبہ بندیوں کو خاک میں ملایا بلکہ انسانیت پر ایک عظیم احسان کیا۔

ایران کے جوہری سائنسدان محسن شہید فخری زادہ کے چہلم پر شہید کو خراج نذر کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ شہید موصوف نہ صرف اسلامی جمہوری ایران کے ایک بے بدل اثاثہ تھے بلکہ دنیاے اسلام کے لئے بھی ایک قابل فخر سرمایہ تھے مجلس ترحیم میں شہداے مذکور اور مرحوم آیۃ اللہ مصباح یزدی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .