۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
کشمیری قوم کا پر نم آنکھوں سے آیت اللہ گلپایگانی کو خراج عقیدت  

حوزہ/ آغا سید عابد حسین حسینی نے تمام شیعیان کشمیر کو مرحوم کے چہارم تک ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی، مجالس اور مرثیہ خوانی کا اہتمام کرنے کو کہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامک سکالر حجۃ الاسلام آغا سید عابد حسین حسینی مدیر تبیان قرآن انسیچوٹ نے پیر فقہا کے وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ پر لکھا وفات شیخ الفقهاء، تقوا اور پرہیز گاری کا نمونہ، اخلاص کا مجسمہ، محمد و آل محمد صلوات اللہ علیھم کا عملی عاشق، مرجع والامقام حضرت آیت الله العظمی حاج شیخ لطف الله صافی گلپایگانی (رحمة الله علیه) پر حضور مقدس قطب عالم امکان ولی الله الأعظم عجل الله فرجه شریفن بیہ ولی امر المسلمین حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای ، عالم تشیع اور عالم اسلام کو تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں. رحم اللہ من قرا الفاتحه مع الصلوات

اپنے بیان میں انہوں نے مرجع عالی قدر کی وفات کو اسلام اور مسلمین کے لئے بہت بڑا نقصان ہے جیسا کہ روایات میں إِذَا مَاتَ اَلْمُؤْمِنُ اَلْفَقِيهُ ثُلِمَ فِي اَلْإِسْلاَمِ ثُلْمَةٌ لاَ يَسُدُّهَا شَيْءٌ .

مرجع والامقام حضرت آیت الله العظمی حاج شیخ لطف الله صافی گلپایگانی (رحمة الله علیه) جہاں علم فقاھت اور معارف قرآنی کے ایک گویا زبان تھے وہی وہ مظلوم کشمیر قوم کی ایک مضبوط آواز تھے وہ ہمیشہ کشمیر کے مسلمانوں کے حالات کے پرسان رہتے تھے جب ہم حضورا جناب کی خدمت میں مشرف ہوئے تو انکا پیغام یہی تھا کہ ہم مسلمان کے لئے اور مخصوصا محبان اہلبیت علیہم السلام کے ہر ہمیشہ دعاگو ہیں انکا آخری بیان جو انہوں نے کشمیر کے بارے میں دیا تھا اس میں آیا تھا کہ: بھارت کے زیر نظر کشمیر، میں اس وقت جو المناک واقعات رونما ہو رہے ہیں، وہ ہر آزاد انسان کے دل کو متاثر اور متالم کرتے ہیں۔ کشمیر کے معصوم اور مظلوم عوام نے کون سا جرم اور گناہ کیا ہے جو آج بھارتی فوجی افسروں کے سخت ترین جبر کا سامنا کر رہے ہیں، وہ اپنے گھر بار گنوا چکے ہیں اور ان میں سے بہت سے شہید اور زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے کچھ صدیوں سے جیلوں میں ہیں جہاں پر وہ قرون وسطا کے جبر و ستم جیسے تشدد اور بربریت کا سامنا کرتے ہیں۔ لہذا آج پوری وادی میں مظلوم قوم پر نم آنکھوں سے اس عالم برجستہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور خدا متعال سے مرحوم کے کئے علودرجات کی التجا کرتے ہیں۔

آغا سید عابد حسین حسینی نے تمام شیعیان کشمیر کو مرحوم کے چہارم تک ان کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی، مجالس اور مرثیہ خوانی کا اہتمام کرنے کو کہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .