۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
کرگل میں آل سعود کا مسجد امام حسین (ع) کو شہید کئے جانے پر شدید ردعمل

حوزہ/ مرکزی امام جمعہ کرگل, لداخ کا آل سعود کے ہاتھوں عوامیہ میں مسجد امام حسین (ع) کو شہید کئے جانے کے واقع کا پر زور الفاظ میں مذمت اور آیت الله محمد یزدی کے انتقال پر اظہار تعزیت۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی امام جمعہ کرگل حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسن واعظی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ دنوں آل سعود کے ہاتھوں سعودی عرب کے صوبہ قطیف کے شیعہ اکثریتی شہر العوامیہ میں مسجد امام حسین علیہ السلام کو شہید کئے جانے کا پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آل سعود کے اس غیر اسلامی اور غیر شرعی حرکت کو اسلام اور آل رسول صلوات الله علیہم السلام کے ساتھ کھلی دشمنی سے تعبیر کیا اور فرمایا کہ مسجد امام حسین کو شہید کر کے آل سعود نے عذاب الٰہی کو دعوت دی ہے حجت الاسلام شیخ غلام حسن واعظی نے مزید کہا کہ مسجد امام حسین علیہ السلام وہی مسجد ہے جہاں شہید باقر نمر اپنے تبلیغی اجتماعات سے خطاب کرتے تھے اور نمازِ جماعت بھی بھی بر گزار کرتے تھے

مرکزی امام جمعہ کرگل حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسن واعظی نے اسلامی جمہوری ایران کے ممتاز علم دین مجلس خبرگان رہبری کے رکن, جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت الله محمد یزدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آیت الله یزدی کے رحلت کو جمہوری اسلامی ایران کیلئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا اور مزید فرمایا کہ آیت الله یزدی کے انتقال سے حوزہ علمیہ قم میں ایک خلا پیدا ہوئی ہے جس کو پر نہیں کیا جا سکتا۔

مرکزی امام جمعہ کرگل نے آیت الله یزدی کے دینی خدمات کے طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے بحیثیت سربراہ مدرسین قم اپنے دینی خدمات انجام دئے ہیں اور مکتب تشیع کی فعالیت اور تقویت میں اپنا نمایا گردار ادا کیا ہے اس موقع پر مرکزی امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسن واعظی نے ملت ایران, علما اور مراجع عظام کو بالعموم اور مرحوم مغفور آیت الله محمد یزدی کے لواحقین اور رہبر معظم کے خدمت میں بالخصوص ملت کرگل کی طرف سے غرض تسلیت و تعزیت پیش کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .