جمعہ 11 دسمبر 2020 - 01:43
انجمن انقلاب مہدی عج کرگل لداخ کا آیت اللہ محمد یزدی کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت

حوزہ/ مرحوم آیۃ اللہ یزدی اپنی پر برکت زندگی کے آخری عمر تک اسلام و اہلبیت علیھم السلام و عالم انسانیت کی خدمت میں مصروف رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن انقلاب مہدی عج کرگل لداخ کے سرپرست نام ہے حجتہ اسلام و المسلمین مولانا سید مجتبی الموسوی نے ایران کے سابق چیف جسٹس و مجلس خبرگان، حامی انقلاب اسلامی، ممتاز عالم دین و جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم المقدس ایران کے سربراہ حضرت آیت اللہ محمد یزدی کی خبر رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تعزیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے: 

اناللہ وانا الیه راجعون

ایران کے سابق چیف جسٹس و مجلس خبرگان، حامی انقلاب اسلامی، ممتاز عالم دین و جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم المقدس ایران کے سربراہ حضرت آیت اللہ محمد یزدی کی خبر رحلت نے تمام شیفتہ گان انقلاب کو غمزدہ کردیا۔ بیشک اس عالم ربانی کی رحلت ملت تشیع کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔
مرحوم آیةالله یزدی اپنی پر برکت زندگی کے آخری عمر تک اسلام و اهلبیت علیھم السلام و عالم انسانیت کی خدمت میں مصروف رہے۔
ہم آیت اللہ محمد یزدی (رحمةالله) کے انتقال پر اولا امام زمانہ(عج) وثانیا تمام مراجع عظام بالاخص مقام معظم رھبری و انکے خانوادہ محترم، اور حوزہ علمیہ قم کے طلاب واساتذہ کرام، ملت شریف ایران، و مجلس خبرگان کی خدمت اقدس میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں
خداوندا مرحوم و مغفور کو جوار ائمہ معصومین میں جگہ عنایت فرمائے اور قبر کو محمد و آل محمد کی نور سے منور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطاء فرماۓ۔ 

سرپرست اعلی
انجمن انقلاب مہدی عج
کرگل لداخ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .