حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی پر پابندی عائد کئے جانے کے خلاف ہندوستانی زیر انتظام کشمیر کے سماجی و مذہبی انجمنوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو انسانیت سوز قرار دیا حوزہ علمیہ امام رضا کشمیر، انجمن صدائے حسین، پیروان ولایت، ادارہ امام خمینی، اہلبیت فاونڈیشن کشمیر، مجمع اسلامی کشمیر، حسینی یادگار ٹرسٹ اور شیعہ فیڈریشن جموں سمیت درجنوں مذہبی و سماجی تنظیم نے امریکہ کے اس اقدام کو دہشتگردی کی انتہا قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران کی ہر محاذ پر کامیابی اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کامیابیوں کے باعث امریکہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم پر پابندی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے فالج زدہ اقوام متحدہ کا امریکہ کے اس دہشتگردانہ غیر منصفانہ اور غیر انسانی اقدام پر خاموشی اختیار کرنا حد درجہ تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں تعلیم کا ڈھنڈورا پیٹنے والا امریکہ تعلیم کی راہ میں رکاوٹیں کھڑا کررہا ہے اس موقع پر اقوام متحدہ بالخصوص انسانی حقوق کونسل کا خاموش رہنا معنی خیز اور افسوسناک عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی دہشتگرد ہے اس کے خلاف کاورائی کرنا وقت کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ کرہ ارض پر امریکہ ناسور ہے اس ناسور کا خاتمہ کرنے کے لئے زندہ ضمیر اقوام کو اقدامات اٹھانے چاہئیں. انہوں نے کہا کہ وہ جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ ہیں اور کسی بھی طرح کی پابندی کو برداشت نہیں کریں گے