ہفتہ 15 فروری 2025 - 09:00
فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کے اثرات سے مغربی ممالک بھی محفوظ نہیں رہیں گے، متحدہ علماء محاذ

حوزہ/ اپنے بیان میں علماء مشائخ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے امریکہ و اسرائیل کے فلسطین کے حوالے سے غیر انسانی، غیر قانونی ظلم و جبر پر مبنی اشتعال انگیز موقف کے خلاف کردار ادا کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء محاذ و دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل نے مسئلہ فلسطین کو تباہ کن نئی صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے تباہ کن اثرات سے مغربی و یورپی ممالک بھی محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔

انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے امریکہ و اسرائیل کے فلسطین کے حوالے سے غیر انسانی، غیر قانونی ظلم و جبر پر مبنی اشتعال انگیز موقف کے خلاف کردار ادا کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha