۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجلس علماء ہند

حوزہ/ عالم انسانیت کی سب سے  بڑی خدمت " تعلیم و تعلم " کو فروغ دینا ہے اور بلا تردید اس کے فروغ کو روکنا دنیا کے تمام انسانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر مجلس علمائے ہند شعبہ قم ایران کی جانب سے جمہوریہ اسلامی ایران کی معروف و اسلامی درسگاہ المصطفیٰ انٹر نیشنل یونیورسٹی " پر امریکہ کی طرف سے تحریم و پابندی عائد کیۓ جانے پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مذمتی بیان میں کہا کہ اس حقیقت میں ذرہ برابر شک نہیں ہے کہ اس دنیا کی ساری ترقیاتی چہل پہل " تعلیم و تعلم " کی مرہون منت ہے۔

اس لئے یہ کہنا بالکل درست ہے کہ عالم انسانیت کی سب سے  بڑی خدمت " تعلیم و تعلم " کو فروغ دینا ہے اور بلا تردید اس کے فروغ کو روکنا دنیا کے تمام انسانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت ہے۔

افسوس کہ دنیا کے خود ساختہ چودھری امریکہ کے بوکھلائے ہوئے صدر ٹرمپ نے پوری دنیا میں دینی و انسانی علوم و اقدار کو نشر کرنے والی معروف و معتبر المصطفیٰ انٹر نیشنل یونیورسٹی " ایران  پر تحریم و پابندی عائد کرکے جہاں نوع بشریت کے ساتھ یہ بہت بڑی خیایت انجام دی ہے وہیں اپنی جہل دوستی اور علم دشمنی کا کھلا ثبوت بھی فراہم کیا ہے۔

لہذا ہم دین و انسانیت کے ناطے اس کے اس غیر انسانی خائنانہ اورعلم دشمن عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور بلا تفریق دنیا بھر کے علم دوست اور جہل دشمن انسانوں بالخصوص علمی و تعلیمی مراکز اور اداروں کے سربراہوں ، ذمہ داروں اور دانشوروں سے اس نہایت گھناؤنی حرکت کے خلاف سراپا احتجاج بننے اور اس پابندی کو کالعدم کرانے کی مودبانہ درخواست کرتے ہیں۔ 
              

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Vasaya mahdi Hasan ramzan ali IN 15:30 - 2020/12/12
    0 0
    Ye bilkulngalat h Kya insan konitna bhi haq nahi h vo talim.hasil Kare kuch naya. Sikhe vo sab bhi dunyavi education k liye Bahar dusre desh m jate h to ham sab ko bhi haq h k ham bhi talim hasil karne k liye Bahar dusre mulko m ja saqe Lehaza ham is trum k in fesle k khilaf h Isliye Puri shiyyat is fesleki mazzamat karti h