۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
مرزا رضوان علی اصفہانی

حوزہ/ ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل کے تمام علماء اس سانئحہ مچھ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مقتولین کے گھر والوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں، خداوند منان ان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا رضوان علی اصفہانی سکریٹری جنرل ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل نے سانحہ مچھ پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک پاکستان میں کوئٹہ کے شہر مچھ میں ہزارہ برادری کے گیارہ شیعیانِ اہل بیت علیہم السلام کو استکبار جہانی امریکہ اسرائیل جیسے ممالک کے کارندے داعشی دہشتگردوں کا بے رحمانہ طریقے سے شہید کردینا انسانیت کے خلاف ہے اقوام متحدہ اور حقوقِ انسانی جیسے ادارے خاموش رہنا یہ ان کی دیرینہ عادت ہے۔

ساؤتھ انڈیا شیعہ علماء کونسل کے تمام علماء اس سانئحہ مچھ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مقتولین کے گھر والوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں، خداوند منان ان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

اور ہم پاکستانی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مظلومانہ شہادتوں پر صرف اظہار افسوس نہ کریں بلکہ جلد ازجلد ظالموں کو سزا کےگھاٹ اتاریں اور آئیندہ اس طرح کے حادثات نہ ہونے کے لئے کوشش کرے یہ پہلی مرتبہ ہی نہیں بلکہ کئی بار ہوتا رہا ہے ہمیشہ حکومت پاکستان خاموش رہی ہے امید ہے کہ پاکستان کے غیرت مند افراد بھرپور استقامت دیکھائینگے۔


 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .