۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا صادق رضا تقوی

حوزہ/ علامہ شہنشاہ نقوی ایک امن پسند، معتدل اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں اور ہم ان کے خلاف اس طرح کے غیر جمہوری طرز عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں مجالس عزا سے خطاب کرنے سے نہ روکاجائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہیئت آئمہ مساجد و علما امامیہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا سید صادق رضا تقوی نے علامہ شہنشاہ نقوی کے خلاف تکفیریوں کی ایما پر ایف آئی آر درج کرانے، اسلام آباد داخلے پر پانبدی نیز مجالس عزا سے خطاب نہ کرنے جیسے مذموم امور اختیار کرنے پر حکومت وقت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کی نہیں بلکہ شکست خوردہ تکفیری عناصر کی حکومت ہے اور حکومت ان کے سامنے بے بس نظر آتی ہے۔

مزید پڑھیں: علامہ شہنشاہ نقوی کا قوم کے نام خصوصی پیغام؛ پر امن رہنے اور ملک بھرمیں پر امن احتجاجی دھرنوں کو ختم کرنے کی اپیل

انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ حکومت، ریاست اور پاک فوج کو اچھی طرح علم ہے کہ لال مسجد سے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ملک میں فتنہ و فساد برپا کیا تھا اور اسی سوچ کے لوگ تھے کہ جنہوں نے آرمی پبلک اسکول سمیت کئی اہم ملکی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس مرتبہ یہ شکست خوردہ ایک مرتبہ اور ملک میں شیعہ سنی فسادات کرا کے را اور موساد کے ایجنڈے پر عمل درآمد کرانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: معروف شیعہ عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کو اسلام آباد میں ناجائز گرفتار کرلیا گیا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ شہنشاہ نقوی ایک امن پسند، معتدل اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں اور ہم ان کے خلاف اس طرح کے غیر جمہوری طرز عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں مجالس عزا سے خطاب کرنے سے نہ روکاجائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .