۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
بلقیس بانو

حوزہ/ مودی حکومت نے بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری اور قتل کیس کے 11 مجرموں کو رہا کرنے کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مودی حکومت نے 2002 کے گجرات فرقہ وارانہ فسادات کے دوران بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری اور قتل کیس میں سزا یافتہ 11 مجرموں کو رہا کرنے کے فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کی سربراہی میں ہندوستانی وزارت داخلہ کی جانب سے منظوری کا خط قانونی سائٹ دی لیفلیٹ نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ہے۔

2002 کے گجرات فسادات کے دوران 40 سالہ بلقیس بانو پانچ ماہ کی حاملہ تھیں جب ان کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان کی تین سالہ بیٹی صالحہ کو بھی پرتشدد ہندو ہجوم نے ان کے خاندان کے کئی افراد سمیت بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

21 جنوری 2008 کو ممبئی کی ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے بلقیس بانو کی اجتماعی عصمت دری اور خاندان کے سات افراد کے قتل کے الزام میں 11 مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی۔

10 اگست 2022 کو، گجرات کی بی جے پی حکومت نے اجتماعی عصمت دری اور قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرموں کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا، جس کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔

گجرات حکومت نے یہ حلف نامہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سبھاشنی علی اور دیگر کی طرف سے 11 قصورواروں کی رہائی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں پر دیا ہے۔گجرات حکومت نے حلف نامہ میں دعویٰ کیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی میں قانون کے مطابق عمل کیا گیا ہے، دریں اثنا، منگل کو، 11 مجرموں کی رہائی کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت میں، کپل سبل نے سپریم کورٹ سے تمام مجرموں کو دوبارہ جیل بھیجنے کی اپیل کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .