۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ڈاکٹر قاسم رسول الیاس

حوزہ؍ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے کہا کہ ملک میں اس وقت جمہوریت نام کی کوئی چیز نظر نہیں ہے، گزشتہ آٹھ برسوں میں ترقی کے نام پر کچھ نہیں ہوا ہے، مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، مرکزی حکومت صرف ماب لنچنگ، لو جہاد، تین طلاق، حجاب جیسے معاملوں کو سامنے لا کر ملک کی عوام کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍جے پور: ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے ایک ہوٹل میں ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے مرکزی حکومت پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کے ملک میں اس وقت جمہوریت نام کی کوئی چیز نظر نہیں ہے، گزشتہ آٹھ برسوں میں ترقی کے نام پر کچھ نہیں ہوا ہے، مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، مرکزی حکومت صرف ماب لنچنگ، لو جہاد، تین طلاق، حجاب جیسے معاملوں کو سامنے لا کر ملک کی عوام کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ تمام معاملات کو لے کر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا جائے گا، اس مہم کے تحت ہم عوام کے درمیان جا کر حکومت کی خامیوں کو اجاگر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج مودی حکومت جو بھی اسکیم لا رہی ہے وہ سیاسی جماعتوں سے مشورہ کیے بغیر لا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں جس طرح کی اگنی پتھ اسکیم کے نام پر لائی گئی ہے اس اسکیم کو لے کر ملک کے مختلف علاقوں میں توڑ پھوڑ کی جارہی ہے،مگر ان پر بلڈوزر کی کارروائی نہیں کی جارہی ہے، بلڈوزر کا خوف صرف مسلمانوں کو دکھا یا جارہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .