۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ایمنسٹی انٹرنیشنل

حوزہ/ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ہندوستان میں سربراہ آکار پٹیل نے کہا ہے کہ ہندوستان‘ مسلم مظاہرین پر تشدد کریک ڈاؤن بند کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستان میں جاری مسلمانوں پر تشدد کے واقعات پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ہندوستان میں سربراہ آکار پٹیل نے کہا ہے کہ ہندوستان‘ مسلم مظاہرین پر تشدد کریک ڈاؤن بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک پر آواز اٹھانے والے مسلمانوں پر حکومت کریک ڈاؤن کررہی ہے، من مانی حراست،گھروں کی مسماری بھی انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اس کے علاوہ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے مظاہرین کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو ہندوستان کے مختلف شہروں میں توہین رسالت ؐ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے لیکن انتہا پسند ہندوؤں اور پولیس نے ہندوستانی شہر رانچی میں فائرنگ کر کے 16 سالہ نوجوان سمیت 2 افراد کو قتل کیا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ان تمام واقعات میں سب سے اہم ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے شہر الہٰ باد میں ویلفیئر پارٹی کے رہنما محمد جاوید کی گرفتاری اور ان کا گھر مسمار کرنا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستانی حکومت سے مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں ہندوستانی مسلمانوں پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے مودی سرکار سے مسلمانوں پرتشدد بند کرنے اورکریک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مزید کہنا تھا کہ امتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھانے والے مسلمانوں پر ہندوستان کی حکومت کریک ڈاؤن کررہی ہے۔

بلاجواز گرفتاریاں اور گھروں کی مسماری انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ایمنسٹی انٹر نیشنل نے مظاہرین کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ہندوستان کے مختلف شہروں میں توہین رسالتؐ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔اترپردیش کے شہر الہٰ باد میں ویلفیئر پارٹی کے رہنما محمد جاوید کوگرفتار اور ان کا گھربھی مسمار کردیا گیا جبکہ مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والی آفرین فاطمہ کا گھر بھی گرا دیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .