۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
پاک ایران

حوزہ/"شاہ محمود قریشی" نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ ہم اپنے بھائی محمد جواد ظریف کی اعلان ہونے والی پریشانیوں جو ہندوستانی حکام کو تمام ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا چاہئے، کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق "شاہ محمود قریشی" نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ ہم اپنے بھائی محمد جواد ظریف کی اعلان ہونے والی پریشانیوں جو ہندوستانی حکام کو تمام ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا چاہئے، کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان بڑے پیمانے پر تشدد کا شکار ہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں کو تشدد پسند طاقتوں کی جارحیت کا سامنا ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے ہندوستانی مسلمانوں کے شیطانی قتل عام کو تمام علاقے کے لئے خطرناک قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" نے پیر کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف منظم تشدد کی نئی لہر کی مذمت کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں ہندوستان اور 18 سے زائد یورپی ممالک کے شہریوں نے ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی وجہ سے دھرنوں اور احتتاج کرتے ہوئے اس حادثے میں ملوث افراد کیخلاف فوری اقدمات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ ہندوستانی دارالحکومت دہلی میں اب تک مسلمانوں کیخلاف تشدد اور کشیدگی میں ۴۹ افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .