۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
هند

حوزہ/شورای ھماھنگی تبلیغات اسلامی نے ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ایران اپنے سیاسی اثر و رسوخ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عالم اسلام کو ہندوستان میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام پر متحد ہونے پر زور لگائے.

حوزہ نیوز ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق شورای تبلیغات اسلامی نے نئی دہلی میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سازش کے تحت ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام سے ہر مسلمان کا دل دکھتا ہے اور اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان دلخراش واقعات کے بعد عالم اسلام اور حقوق بشر کے اداروں کی خاموشی مسلمانوں کے درمیان تشویش کو جنم دے رہی ہے۔
شورای ھماھنگی تبلیغات اسلامی نے نئی دہلی میں ہونے والی مسلمانوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے اندر احتجاجی جلسوں کو جاری رکھتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنے سیاسی اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے عالم اسلام کو اس ظلم و بربریت کے خلاف متحد کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .