۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مبارزه با کرونا

حوزہ/ایران میں اس بیماری سے صحتیاب ہوکے اسپتالوں سے گھر جانے والوں کی تعداد منگل کی دو پہر تک چار سو پینتس ہوچکی تھی جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی کے ساتھ کورونا وائرس کے ہندوستان پہنچ جانے کی بھی خبر ہے جبکہ مغربی دنیا میں بھی کورونا وائرس نے وحشت طاری کردی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ ایران کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کی دوپہر تک ملک میں کرونا وائرس میں متبلا ہونے والے چار سو پینتس افراد صحت یاب ہوکر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو منتقل کئے جاچکے تھے۔ ایران کی وزارت صحت ہر چوبیس گھنے میں ملک میں کرونا کی صورتحال کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کرتی ہے۔ 

ایران کے نائب وزیر صحت علی رضا رئیسی نے منگل کی شام صحافیوں کو بتایا کہ ایران میں کل دو ہزار تین سو چھتیس مبتلا افراد میں سے ستتر افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چار سو پینتس افراد منگل کی دو پہر تک صحتیاب ہوکے اسپتالوں سے ڈسچارج کئے جاچکے تھے۔

ادھر امریکہ میں کورونا وائرس میں چھے سے زائد افراد کی ہلاکت اور سو افراد کے متبلا ہونے کی خـبروں نے امریکیوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کردیا ہے۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .