مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد کی جنرل باڈی میٹنگ اور شہید حسن نصر اللہ کی یاد میں مجلس ترحیم
حوزہ/ مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کی جنرل باڈی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مجمع کے علمائے کرام اور ذاکرین نے بھرپور شرکت کی۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدر آباد
ایرانی شہید پرور قوم نے ایک بار پھر راہ حق میں عظیم ترین جانوں کا بیش بہا نذرانہ پیش کیا
حوزہ/ مجمع علماء و خطباء حیدر آباد دکن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سمیت ان کے ساتھیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی شہید پرور قوم نے ایک بار پھر راہ حق میں عظیم ترین جانوں کا بیش بہا نذرانہ پیش کیا۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدر آباد دکن کا فلسطینی کاز کی حمایت کا اعلان؛
فلسطین کی عوام مظلوم ہے،اپنا اخلاقی و اسلامی فریضہ سمجھتے ہوئے مظلوم کی حمایت اور ظالم سے اظہار برات کریں
حوزہ/ فلسطین کے عوام مظلوم ہیں اور ہم مجمع علماء و خطباء حیدر آباد دکن اپنا اخلاقی و اسلامی فریضہ سمجھتے ہوئے مظلوم کی حمایت اور ظالم سے اظہار برات کرتے ہوئے اپیل کرتے ہیں کہ فلسطین کی بقاء و سالمیت کے لئے دعا کریں اور دنیا میں جہاں بھی مظلوم ہیں ان کی حوصلہ افزائی فرمائیں اور ظالموں کی نابودی و بربادی کے لئے دعا کریں۔
-
پیغام حج
حج بے مثل و بے نظیر راہ خدا میں عاشقانہ سفر ہے: مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ بانی و سرپرست اعلیٰ مجمع علماءوخطباء حیدرآباد دکن نے ایام حج کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے جسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کا ماہ رمضان سے متعلق اہم پیغام
ماہ رمضان کے بابرکت لمحات کو عبادت اور تلاوت میں گزاریں: مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ ہم لوگوں سے مخلصانہ اپیل کرتے ہیں کہ اس رحمت و برکت و مغفرت کے مہینہ میں جتنا زیادہ سے زیادہ ہو سکے اپنا قیمتی وقت عبادت اور تلاوت قرآن میں گزاریں اور غریبوں،محتاجوں، کا خیال رکھیں۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن(تلنگانہ)ہندوستان کا اظہار افسوس؛
آہ! آیت اللہ العظمی سید صادق روحانی انتقال فرما گئے؛ دنیائے روحانیت میں رنج و غم کی گھٹا چھا گئی،بڑی مصیبت
حوزہ/ آیت اللہ العظمی آقای سید محمد صادق روحانی کے انتقال پر ملال پر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ،تلنگانہ،ہندوستان کی جانب سے شدید دلی صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے آپ کے انتقال کو دنیائے روحا نیت کے لئے بڑی مصیبت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔
-
مولانا شیخ عباس انصاری کی رحلت پر مجمع علماء وخطباء حیدرآباد دکن کا پیغام تعزیت
حوزہ/ وادیٔ کشمیر کے نہایت فعال واہ روشن دماغ مذہبی و سیاسی رہنما مولانا شیخ محمد عباس انصاری کشمیری نے قوم و مذہب اور ملک و ملت کی جو عظیم خدمات انجام دی ہیں وہ ہرگز نا قابل فراموش ہیں خصوصا دینی و عصری تعلیمی میدان میں آپ کی خدمات باقیات الصالحات کے طور پر ہمیشہ یاد گار رہیں گی افسوس کشمیر بے نظیر کا وہ آفتابِ علم و ادب ہمیشہ کے لیے غروب ہوگیا ۔
-
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان
حوزہ/ اس الیکشن میں صدرکے لیے حجۃ الاسلام مولانا عمار حیدر آبادی صاحب قبلہ کو منتخب کیا گیا۔ نائب صدر کے لیے ذاکر اہل بیت میر حسین علی رضوی صاحب قبلہ، جنرل سکریٹری کے لیے حجۃ الاسلام مولانا سید باقر حسین رضوی(مشہدی)صاحب قبلہ ،جوائنٹ سکریٹری کے لیے ذاکر اہل بیت سید اسد حسین عابدی صاحب قبلہ اور خزانچی کے لیے حجۃ الاسلام مولانامرزا حسین علی بیگ صاحب قبلہ کا نام سامنے آیا۔قابل توجہ ہے کہ پانچوں افراد بلامقابلہ اپنے عہدہ پر فائز ہوئے ہیں ۔
-
شاعر اہلبیتؑ رضا سرسوی کی رحلت پر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ مرحوم رضا سرسوی صاحب کے قلم کا کرشمہ یہ تھا کہ وہ کبھی اپنے سامعین کو عالم حضور میں کھینچ لے جاتے تھے تو کبھی الفاظ کے قالب میں ماں اور باپ جیسے عظیم المرتبت کردار کو مجسم کر دیتے تھے۔آپ نے انقلابی شاعری سے بہت سے جوان ذہنوں کی آب یاری کی ہے جو آنے والے دور میں ثمر آور ہوں گے اور آپ کی تعلیمات اور روش شاعری کو دوام بخشیں گے۔
-
قرآن مجید میں نہ ہندوستان کی سپریم کورٹ بلکہ دنیا کی کوئی بھی عدالت ترمیم نہیں کرسکتی، مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن
حوزہ/ یہ کلام الہی ہے، مخلوق کو اس پر عمل کرنا ہے، الہی کلام میں کسی کا کوئی دخل نہیں ہے، ۲۶۔ آیتیں تو کیا ذرہ برابر بھی اس میں کسی کو کمی یا زیادتی کا حق حاصل نہیں ہے۔
-
پوپ اعظم اور آیت اللہ سیستانی کی ملاقات دنیا بھر میں بین المذاہب مکالمہ کو فروغ دے گی، مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن
حوزہ/ پوپ اعظم اور مرجع عالی قدر کی یہ ملاقات مسیحی مسلم تعلقات کو بحال کرے گی ساتھ ہی مسیحی شدت پسندوں کی جانب سے یورپ اور امریکہ میں مسلمانوں کو جو مذہبی تعصب کا نشانہ بناجارہا ہے اس میں قابل توجہ کمی آءے گی۔فرانس کا اسلامک فوبیا ختم ہوجاءے گا۔انشاء اللہ یہ ملاقات تمام الہامی مذاہب کیلیے مقدس ہوگی۔