حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی شیعہ اثنا عشری حیدری مسجد ناگپور میں دورہ قرآن کریم کا انعقاد ۲۴ مارچ 2023 یعنی یکم رمضان ۱۴۴۴ھ سے رات ۹ بجے سے ۱۰ بجے تک روزانہ کیا گیا ہے۔جسمیں ہر عمر کے شائقین قرآن کریم دورہ قرآن مجید میں شرکت کرتے ہیں اور ثواب دارین حاصل کر رہے ہیں ۔
درمیان تلاوت قرآن کریم مولانا غلام حسنین کسی ایک آیت کا ترجمہ، تشریح و تفسیر بیان کرتے ہیں جو شرکاء کی نزدیک کافی پسند کیا جارہا ہے۔
دورۂ قرآن کریم بھی مولانا موصوف کی ھی نگرانی میں انجام پارہا ہے جسمیں کم عمر کے بچوں کے لیے بھی دورہ قرآن کریم کا انتقاد کیا گیا۔ جسکی نگرانی جناب فضل حسن عنایت کر رہے ہیں۔ تلاوت کے بعد ہر رات کی ماہ رمضان کی دعا کی تلاوت کی جاتی ہے اور اختتام دعا فرج پر ہوتا ہے۔