بدھ 26 فروری 2025 - 13:44
اپنی اولاد کو قرآن سکھانے والے کو روز قیامت بے مثال اجر ملے گا: آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی

حوزه/ حضرت آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے "قرآن اور دینی احکام کی تعلیم کے اجر" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کو قرآن سکھانا اور انہیں دین اسلام اور پیغمبر اکرم (ص) اور اہل بیت (ع) کی محبت پر تربیت دینا، قیامت کے دن بے مثال اجر و ثواب کا باعث ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے "قرآن اور دینی احکام کی تعلیم کے اجر" کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولاد کو قرآن سکھانا اور انہیں دین اسلام اور پیغمبر اکرم (ص) اور اہل بیت (ع) کی محبت پر تربیت دینا، قیامت کے دن بے مثال اجر و ثواب کا باعث ہوگا۔

آیت اللہ جوادی آملی نے پیغمبر اسلام (ص) کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "قیامت کے دن قرآن ایک زردرو شخصیت کی شکل میں حاضر ہوگا اور خدا سے عرض کرے گا: یہ وہ شخص ہے جس نے دن کو پیاس اور رات کو بیداری میں گزارا، میں نے اس کی تمناؤں کو تیری رحمت اور بخشش سے وابستہ کیا۔ پس اے اللہ! میرے گمان کے مطابق اس کے ساتھ سلوک کر۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اس کے دائیں ہاتھ میں بادشاہت اور بائیں ہاتھ میں جاودانگی عطا کرو۔ نیز اس کے والدین کو ایسا زیور پہناؤ کہ پوری دنیا اور اس کی تمام نعمتیں بھی اس کے برابر نہ ہوں۔ قیامت کے دن تمام لوگ اس کے والدین کی طرف دیکھیں گے اور انہیں عزت دیں گے۔ والدین خود بھی حیران ہوں گے اور پوچھیں گے: اے اللہ! مجھے یہ عظمت کیون ملی؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: یہ عظمت تمہاری اولاد کو قرآن سکھانے اور اسے دین اسلام اور پیغمبر (ص) اور علی (ع) کی محبت پر تربیت دینے کی وجہ سے ہے۔"

(بحار الانوار، ج 89، ص 32؛ مفاتیح الحیاة، ص 247)

آیت اللہ جوادی آملی نے اس حدیث کی روشنی میں والدین کو نصیحت کی کہ وہ اپنی اولاد کو قرآن کی تعلیم دیں اور انہیں دینی اقدار پر پروان چڑھائیں، کیونکہ یہ عمل نہ صرف دنیا میں بلکہ آخرت میں بھی بے پناہ اجر و ثواب کا سبب بنے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha