جمعرات 27 فروری 2025 - 11:28
محبتِ خدا ہی وہ راز ہے جو ایمان کو کفر کے مقابل ثابت قدمی اور استقامت بخشتا ہے: آیت اللہ اراکی

حوزہ/ آیت اللہ محسن اراکی نے درس اخلاق کے دوران کہا کہ محبت خدا ہی ایمان کے محاذ کو کفر کے مقابلے میں مضبوطی اور استقامت عطا کرتی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ ایمان کا محاذ ہمیشہ کفر کے مقابلے میں زیادہ پائیدار اور مضبوط رہا ہے، اور یہ استقامت اللہ سے گہرے عشق کا نتیجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ محسن اراکی نے قم المقدسہ میں حسینیہ امام خمینی(رح) میں رہبر معظم رہبری کے دفتر کے زیر اہتمام ہفتہ وار درس اخلاقی کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے محبت ایمان کی مضبوطی کا بنیادی راز ہے۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سورہ آل عمران کی آیت "قُلْ إِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِی یُحْبِبْکُمُ اللَّهُ وَیَغْفِرْ لَکُمْ ذُنُوبَکُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِیمٌ" (کہہ دیجئے کہ اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری پیروی کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہوں کو بخش دے گا، اور اللہ بہت بخشنے والا اور مہربان ہے) اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اللہ سے محبت ایمان کا ایک اہم ثمرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام انسان اپنے محبوب کی تلاش میں ہیں اور اپنی کوششوں کو اسی کے حصول کے لیے وقف کرتے ہیں۔ مشرکین بھی اپنے اعمال غیر اللہ کی رضا کے لیے انجام دیتے ہیں، لیکن مومنین کی اللہ سے محبت انہیں کفر کے مقابلے میں مضبوط اور پائیدار بناتی ہے۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ اللہ سے محبت ہی وہ راز ہے جو مومنین کو مشکلات برداشت کرنے اور دشمنوں کے مقابلے میں ڈٹ جانے کی طاقت دیتی ہے۔ انہوں نے سورہ مجادلہ کی آیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مومنین کے دلوں کو ایمان کے ساتھ مضبوط کرتا ہے، اور یہ ایمان زوال پذیر نہیں ہوتا۔ یہ استحکام مومنین کے اللہ سے گہرے عشق کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے با ایمان معاشرے میں دشمنان خدا کے لیے عشق و محبت پیدا ہونے کے خطرے کی جانب بھی لوگوں کو متنبہ کرایا اور کہا کہ ایسے اعمال جو اللہ کے دشمنوں کے لیے محبت کو جنم دیتے ہیں، ایک با ایمان معاشرے کے لیے انتہائی خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمنان خدا کے ساتھ میل جول اور ہم نشینی بتدریج ان کی محبت کو دلوں میں جگہ دے دیتی ہے، جو تاریخ اسلام میں دشمنوں کی ایک خطرناک چال رہی ہے۔

آخر میں، انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام ہمیشہ سے اہل بیت(ع) کی محبت کو دل سے نکالنے اور اس کی جگہ اپنی محبت کو راسخ کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، لہٰذا مومنین کو اس خطرے سے باخبر رہنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha