۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
علامہ سید محمد نجفی

حوزہ/ سربراہ جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد نے کہا کہ شہید صدرؒ صرف ایک شخص نہیں تھے بلکہ وہ مکتب تشیع کا حقیقی چہرہ تھے جنہوں نے مکتب اہلبیتؑ کی دنیا میں مکمل نمائندگی کی وہ اپنے وجود میں ایک ملت تھے صدام کی حکومت نے شہید باقر الصدر کو شہید نہیں کیا بلکہ ایک ملت کو شہید کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے شہید باقر الصدر کی شہادت کے موقع پر شہید کی عالم اسلام کے لیے کی جانے والی کوششیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا " شہید صدر کی شخصیت کو چند جہت سے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید صدرؒ صرف ایک شخص نہیں تھے بلکہ وہ مکتب تشیع کا حقیقی چہرہ تھے جنہوں نے مکتب اہلبیتؑ کی دنیا میں مکمل نمائندگی کی وہ اپنے وجود میں ایک ملت تھے صدام کی حکومت نے شہید باقر الصدر کو شہید نہیں کیا بلکہ ایک ملت کو شہید کیا ہے۔

مزید بیان کیا کہ شہید کی خصوصیات میں انکا اہلبیتؑ سے ایک خاص لگاو اپنی مثال آپ تھا اور قوم سے محبت ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی، علمی مقام کو دیکھیں تو ایک بلند پایہ عالم دین تھے اور شہید کو انقلاب اسلامی سے محبت تھی اور ان کی انقلاب کے حوالے سے کافی خدمات تھی ان سب خصوصیات نے شہید باقر صدر کو اعلی مقام بخشا۔

آخر میں دعا ہے پروردگار عالم ان کے درجات متعالی فرمائے اور نوجوان نسل کو شہید کے افکار کو پڑھنے سمجھنے اور ان پہ عمل کی توفیق عنایت فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .