جمعرات 17 اپریل 2025 - 19:11
شہید محمد باقر الصدر (رہ) فقاہت و اجتہاد کا روشن ستارہ اور جبر و سفاکیت کے مقابلے میں مقاومت اور مزاحمت کے بانی تھے

حوزہ/ نیشنل آرٹ کونسل ہال اسلام آباد میں ادارہ نشر آثار شہید باقر الصدر (رہ) کی طرف سے مرجع بزرگوار آیت اللہ العظمٰی شہید محمد باقر الصدر (رہ) کی 46ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، نیشنل آرٹ کونسل ہال اسلام آباد میں ادارہ نشر آثار شہید باقر الصدر (رہ) کی طرف سے مرجع بزرگوار آیت اللہ العظمٰی شہید محمد باقر الصدر (رہ) کی 46ویں برسی کی مناسبت سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس سمینار میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے شہید صدر (رہ) کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور انہیں فقاہت و اجتہاد کا روشن ستارہ اور جبر و سفاکیت کے مقابلے میں مقاومت اور مزاحمت کا بانی قرار دیا۔

شہید محمد باقر الصدر (رہ) فقاہت و اجتہاد کا روشن ستارہ اور جبر و سفاکیت کے مقابلے میں مقاومت اور مزاحمت کے بانی تھے

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران عالم اسلام میں مرجعیت کے عظیم کردار اور پاکستان میں قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی اتحاد امت کے لئے جدوجہد پربھی تفصیل سے گفتگو کی۔

علاوہ ازیں سینئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی(آن لائن خطاب)، میزبان سمینار علامہ ہادی حسین ناصری،عراقی سفیرجناب حامد عباس لفتہ، علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ خورشید انور جوادی، علامہ سید ناظر عباس تقوی اور دیگر شخصیات،علماء کرام اور ائمہ جمعہ والجماعت نے شرکت اور خطاب کیا۔

شہید محمد باقر الصدر (رہ) فقاہت و اجتہاد کا روشن ستارہ اور جبر و سفاکیت کے مقابلے میں مقاومت اور مزاحمت کے بانی تھے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha