شہید باقر الصدر
-
«حق الطاعه» شہید صدر(رح) کا ابتکاری نظریہ
حوزہ|شہید صدر(رح) کا یہ عقلی استدلال ، موجودہ دور میں رائج اصولی ذہنیت کا عکاس ہے جہاں شرعی قوانین و احکام کو واقعیت سے زیادہ «احتمال عقوبت» پر تولا جاتا ہے، ہمارے اصولی نظریات میں بہت زیادہ اسی اصول کو مد نظر رکھ کر مجتہد کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جاتا ہے۔
-
علامہ مقصود علی ڈومکی:
شہید باقر الصدر فقط عراق ہی نہیں بلکہ عالم انسانیت کا عظیم سرمایہ
حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصودعلی ڈومکی نے 9 اپریل عالم اسلام کے مجاہد مبارز عالم دین اور عصر حاضر کے عظیم مفکر مصلح فیلسوف شہید آیہ اللہ سید محمد باقر الصدر کے 43 ویں برسی کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔
-
ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ میں شہید باقر الصدرؒ کی تقاریر پر مشتمل کتاب "آزمائش" پر سٹڈی سرکل کے دورہ کا انعقاد
حوزہ / مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں شہید باقر الصدرؒ کی تقاریر پر مشتمل کتاب "آزمائش" پر سٹڈی سرکل کے دورہ کا انعقاد وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کی موجودگی میں کیا گیا۔
-
جامعۃ الزہرا کراچی کی پرنسپل خواہر طاہرہ فاضلی سے شہیدہ بنت الہدیٰ کے افکار وخدمات پر خصوصی گفتگو:
شہیدہ بنت الہدی اور ان جیسی دیگر عظیم شخصیات کو بطور آئیڈیل پیش کرنے سے قبل ان کی روش کی ترویج کرنی ہوگی
حوزہ/ آمنہ بنت الہدی نے اپنی ہنرمندی سےعرب دنیا میں جس تیزی سے کام کیا شاید حوزہ علمیہ یہ کام کئی سالوں میں بھی نہ کرسکتا کیونکہ حوزہ علمیہ ایک محدودیت رکھتا ہے صرف مذہبی گھرانوں ہی سے وابستہ ہے اور یہ انہی مذہبی گھرانوں پر کام کرسکتا ہے مگر کہانیوں کے ذریعے ایک ادبی اور ثقافتی انداز میں جو کام آمنہ بنت الہدی نے کیا وہ ایک بہترین اور جامع کام تھا کہ آپ ان کہانیوں کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگئیں۔ چاہے وہ مذہبی فکر نہ بھی رکھتے ہو مگر ان کے کہانی پڑھنے کے ذوق سے خودبخود ان میں ایک تحول در آیا۔
-
سید محمد باقر الصدرؒ کی فکری اور سیاسی فعالیتیں
حوزہ/ شہید صدر ایران میں رہبر کبیر امام خمینی کی تحریک کی حمایت کرتے تھے اور آپ نے اپنی کتاب (الاسلام یقود الحیاۃ) اس ہی مقصد کے تحت تالیف کی تھی امام خمینی جب نجف اشرف میں تھے تو شہید صدر کا امام خمینی کے ساتھ بہت قریبی رابطہ تھا شہید صدر نے امام خمینی کے بارے میں تاریخ ساز پیغام امت مسلمہ کے گوش گزار کیا اور فرمایا : امام خمینی میں اس طرح ضم ہو جاؤ جس طرح وہ اسلام میں ضم ہوگئے۔
-
شہید صدرؒ کے فاضل شاگرد حجۃ الاسلام شیخ محمد حسن جعفری سے خصوصی گفتگو:
شہید باقرالصدر کے نظریات میں فکری و انقلابی افکار موجود ہیں
حوزہ/ ۸ اپریل سید محمد باقرالصدر کے یوم شہادت کی مناسبت سے شہید صدرؒ کے فاضل شاگرد حجۃ الاسلام شیخ محمد حسن جعفری،امام جمعہ وجماعت جامع مسجد سکردو کا خصوصی انٹرویو ۔
-
شہید سید محمد باقر الصدر کے کلامی نظریات کا مختصر جائزہ
حوزہ/علمِ کلام کو علمِ اصولِ دین بھی کہا جاتا ہے، یہ علم ابتدائے اسلام میں ہی وجود میں آیا، اس علم کے ظہور کے ساتھ جدید فرقے بھی اسلام میں پیدا ہونا شروع ہوئے۔
-
امام خمینی(رح) کے سیاسی تجربے نے حکومت سازی میں شیعہ طاقت کو زندہ کردیا،امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے آیت اللہ سید محمد باقر الصدر کے یوم شہادت کے موقع پر کہا کہ تحریک شہید باقر الصدر کی فکری بنیاد،اس تحریک کے ذریعے اسلام کے اعلیٰ معیاروں کو عملی جامہ پہنانا تھا۔
-
شہید باقر الصدرؒ کی شہادت مکتب کی بیداری کا موجب، علامہ سید محمد نجفی
حوزہ/ سربراہ جامعہ مدینۃ العلم اسلام آباد نے کہا کہ شہید صدرؒ صرف ایک شخص نہیں تھے بلکہ وہ مکتب تشیع کا حقیقی چہرہ تھے جنہوں نے مکتب اہلبیتؑ کی دنیا میں مکمل نمائندگی کی وہ اپنے وجود میں ایک ملت تھے صدام کی حکومت نے شہید باقر الصدر کو شہید نہیں کیا بلکہ ایک ملت کو شہید کیا ہے۔
-
شہید باقر الصدر ؒ اور انکی شہید ہمشیرہؒ
حوزہ/ صدام ملعون کے ہاتھوں بطل حریت و ممتاز ماہر اقتصادیات آیت اللہ سید محمد باقر الصدر ؒ و ہمشیرہ کی شہادت کو 41 برس بیت گئے۔