۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
سکالر الشيخ حميد الجافّ

حوزہ/ معروف عالم دین اور سکالر الشيخ حميد الجافّ نے اپنے خطاب کے دوران بیان کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں پائے جانے والے ان شکوک و شبہات کے جوابات بھی دیئے جو امام کے وجود سے انکار کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ موضوع اسلام کے بنیادی اور اہم ترین عقائد میں سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ القرآن انسٹی ٹیوٹ / الہندیہ برانچ کی جانب سے "قرآن کریم اور حضرت مہدی علیہ السلام" کے عنوان سے ایک لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ یہ لیکچر وزارت صحت کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے حسينيّة أصحاب الكساء میں منعقد کیا گیا تھا۔

معروف عالم دین اور سکالر الشيخ حميد الجافّ نے اپنے خطاب کے دوران قرآن مجید میں امام مہدٰی عليہ السلام کے ذکر مبارک اور ان آیات سے جو آپ عليہ السلام کے ظہور مقدسہ کی جانب اشارہ کرتی ہیں اور جن کو مستند روایات میں بھی بیان کیا گیا ہے، کے بارے میں علمی اور فکری گفتگو کی۔

اپنے لیکچر کے دوسرے حصے کے دوران معروف سکالر نے بہت سارے معتبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے عصر حاضر میں پائے جانے والے ان شکوک و شبہات کے جوابات بھی دیئے جو امام کے وجود سے انکار کرتے ہیں۔ کیونکہ یہ موضوع اسلام کے بنیادی اور اہم ترین عقائد میں سے ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز علوم قرآن اور تعلیمات اسلامی کی نشرواشاعت کے لئے مسلسل کام کر رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .